پلوامہ اور اننت ناگ میں جنگجوؤں کے حملے، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 10 سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت ایک درجن دیگر زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th June 2018, 11:52 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،12جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کو جنگجوؤں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر کئے گئے دو مختلف حملوں میں ریاستی پولیس کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ سینٹرل ریزو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے 10 اور ریاستی پولیس کے ایک اہلکار سمیت قریب ایک درجن سیکورٹی فورس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ یہ حملے ماہ رمضان کی مقدس رات شب قدر کے دوران کئے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ جنگجوؤں نے گذشتہ رات ضلع پلوامہ کے نئے کورٹ کمپلیکس کی حفاظت پر مامور ریاستی پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع ہی جاں بحق ہوئے جبکہ تیسرا ایک شدید طور پر زخمی ہوا۔ حملہ آور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی چھین کر لے گئے ہیں۔ زخمی پولیس اہلکار کو سری نگر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسرا جنگجویانہ حملہ ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقہ میں پیش آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...