اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر جتیندر سنگھ اور ڈوگرا مہاراجہ کے پوتے آمنے سامنے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th March 2019, 11:34 PM | ملکی خبریں |

کٹھوعہ(جموں و کشمیر)،26 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر کی اودھم پور۔ڈوگرا لوک سبھا سیٹ پر مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کا براہ راست مقابلہ کانگریس امیدوار وکرم دتیہ سنگھ سے ہے جو پیشرو مہاراجہ ہری سنگھ کے پوتے ہیں۔انتخابی مہم کے دوران جتیندر سنگھ اپنے ترقی سے متعلق دعووں کا ذکر کرتے ہوئے پیشرو حکومتوں کو چیلنج دیتے ہیں کہ وہ ان کی حکومت کے کام کاج کے مقابلے گزشتہ ساڑھے چھ دہائیوں میں کئے گئے مبینہ ترقیاتی کاموں سے کریں۔نئی دہلی میں ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو لانے کے نام پر ووٹروں سے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے سنگھ نے کہاکہ میں اپنے پانچ سال کی ترقی سے متعلق رپورٹ کارڈ کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہا ہوں۔اس پارلیمانی حلقہ میں تاریخی ترقی ہوئی ہے۔گزشتہ پانچ سال میں یہاں نافذ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی فہرست طویل ہے۔سنگھ کو آخری ڈوگرا حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے پوتے، 54 سالہ وکرم دتیہ سنگھ براہ راست چیلنج کر رہے ہیں۔وکرم دتیہ کانگریس کے سینئر لیڈر کرن سنگھ کے بیٹے ہیں اور ان کی امیدواری کو نیشنل کانفرنس کی حمایت ہے۔محبوبہ مفتی کے زیرقیادت پی ڈی پی نے اس سیٹ پر کوئی امیدوار نہیں اتارا تاکہ سیکولر ووٹ بینک تقسیم نہ ہونے سکے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی کے اس قدم سے وکرم دتیہ کو فائدہ ہو گا۔دریں اثنا ڈوگرا سوابھیمان تنظیم (ڈی ایس ایس )کے بانی اور سابق بی جے پی وزیر چودھری لال سنگھ بھی انتخابی میدان میں آواز بلند کررہے ہیں۔وہ 2009 میں اسی سیٹ سے جیتے تھے۔اس بار چودھری لال سنگھ کٹھوعہ ضلع میں ہندو ووٹ بینک میں نقب زنی کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...