آرایس ایس اور بی جے پی مذہب کے نام پر ملک کاسماجی تانابانا بکھیر رہے ہیں؛ بیدر میں رکن اسمبلی جگنیش میوانی کاخطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th September 2018, 12:21 PM | ریاستی خبریں |

بیدر9؍ستمبر (ایس او نیوز) بیدر میں پہلی مرتبہ تشریف لانے والے وڈگام (گجرات )کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے شہر کے جھرہ فنکشن ہال میں جمعہ کی شام دلت ، مسلم اور پسماندہ طبقات کے’’ ایکتاسماویش‘‘سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کے اندیشے کااظہار کیاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات آئین ہند بمقابلہ منوسمرتی ہوسکتے ہیں۔آرایس ایس ملک کے آئین کو بدلنے پر تلی ہوئی ہے۔ منوسمرتی کو جلائے جانے سے جو تکلیف ہوئی ہے ، ملک کے آئین کی کاپیوں کو جلانے سے اتنی تکلیف آرایس ایس والوں کو کیوں نہیں ہوتی؟ملک کے شہریوں کے لئے ملک کادستور(آئینِ ہند ) اہم ہے۔ انہوں نے آنے والے پارلیمانی انتخابات میں آریس یس کو بالراست اوربی جے پی کو راست طورپر سبق سکھانے کی انہوں نے اپیل کی ۔ اور کہاکہ مہاراشٹر کے بھیماکورے گاؤں میں ہونے والے احتجاج میں حصہ لینے والے دلت دانشوروں اور قلمکاروں پر مرکزی حکومت کے اشارے پر مہاراشٹر حکومت نے ان کاتعلق نکسل وادیوں سے جوڑ کر جھوٹا کیس درج کیاہے۔ پارلیمانی انتخابات کو سامنے رکھ کر خود وزیر اعظم پر حملہ کی بات سامنے لائی گئی ہے ۔ خود کو امبیڈکر بھکت بتانے والے مودی کیا آپ کی یہی امبیڈکر بھکتی ہے ؟رافیل سودے میں وزیر اعظم نریندرمودی کاہاتھ ہے۔ جب کہ مودی خود کو چوکیدار کہتے ہیں۔ نیرو مودی اور وجے مالیہ نے سینکڑوں کروڑ روپئے رقم لوٹ کر ملک سے فرار ہوگئے چوکیدار نے ان کا کیا کرلیا۔ جگنیش میوانی نے بتایاکہ ملک کی صورتحال خراب ہے۔ اقتصادی طورپر ملک پیچھے کی طرف جارہاہے۔انھوں نے اپنی تقریر میں آریس ایس ، بی جے پی اور مودی کے خلاف حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں انارکی پھیلانے کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔ ذات اور دھرم کے نام پر یہ لوگ ملک کی سماجی قدروں کو برباد کرر ہے ہیں۔ ملک کاقلب مانے جانے والے دستور کو بدلنے کی سازش میں بھی یہ لوگ ملوث ہیں۔ دستور ہند کی حفاظت کے تعلق سے بتایا کہ 5؍اکتوبر کو دستور کے لئے احتجاج کرنے والے تمام افراداور طبقات ایک ہوکر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملیں گے اور ان سے آئین ہند کی حفاظت کی ذمہ داری کو ترجیحی طورپر اداکرنے کی اپیل کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...