شمس الدین انصاری ہجومی تشدد مقدمہ میں سبھی دس مجرمین کو عمر قید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 11:19 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:25؍اپریل (پریس ریلیز؍ایس او نیوز) جمعیۃ علماء ہندکے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے جھارکھنڈ ( تینو گھاٹ بوکارو) کی عدالت کے ذریعہ شمس الدین انصاری ہجومی تشدد مقدمہ میں سبھی دس مجرموں کو عمر کی قید سزادینے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس فیصلے کو ملک میں جاری نفر ت انگیز ماحول میں امید کی ایک کرن سے تعبیر کیا ہے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ چند سالو ں میں جھارکھنڈمیں مسلم اقلیت کے خلاف ہجومی تشدد کے کئی واقعات پیش آئے ، اس درمیان سب سے افسوس کی بات یہ تھی کہ ضلعی حکام اور ریاستی سرکار کے چند ذمہ دار افراد کا رویہ نفرت پرستوں کے من مطابق تھا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں فرقہ پرست عناصر منظم طریقے سے اقلیتوں بالخصوص دلتوں اور مسلمانوں کو کسی نہ کسی بہانے بھیڑ بنا کر نشانہ بنارہے ہیں۔ایسا محسوس ہوتاہے کہ ان عناصر کو ملک کے قانون کی گرفت کا کوئی خوف او راپنے کرتوت پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

مولانا مدنی نے اس تناظر میں امید ظاہر کی کہ گزشتہ ماہ رام گڑھ عدالت اور اب بوکارو عدالت کے فیصلوں سے فرقہ پرستوں کے حوصلے پست ہو ں گے اور ان کے لیے سامان عبرت ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ عدالت کے یہ فیصلے یقیناًزخموں پر مرہم کا کام کریں گے لیکن اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ مقتول کے اہل خانہ کو معقول معاوضہ دیا جائے۔ انھوں نے اس سلسلے میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ وہ معقول معاوضہ کا اعلان کریں اور یقینی بنائیں کہ اس ان جیسے واقعات رونما نہ ہوں ۔

واضح ہو کہ دھنباد کے رہنے والے شمس الدین انصاری ماہ اپریل ۲۰۱۷ء میں نرا پنچایت ضلع بوکارو اپنے رشتہ کے پاس گئے تھے ، جہاں غیر مسلموں کی ایک بھیڑ نے رشتہ دار کے گھر سے نکال کر بچہ چوری کے بہانے بڑی بے رحمی سے پیٹا تھا ، جس میں دوران علاج ایک ہسپتال میں اس نے دم توڑ دیا، حالاں کہ شمس الدین جس دن آیا تھا اسی دن اس کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اسے اگلے دن تک وہاں ٹھہرنا پڑا ۔تقریبا ایک سال بعد تینو گھاٹ کی عدالت نے ان سبھی مجرمین کو عمر قید کی سزا کے ساتھ مالی جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔جن لوگوں کو سزاد ی گئی ہے اس میں کشور دسوندھی، سورج برنوال ،چندن دسوندھی،ساگر توری،منوج توری،سونو تو ری،جیتندر ٹھاکر،راج کما ر کوئری اور چھوٹیا کوئری شامل ہیں ، ان پر چودہ چودہ ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے ، جرمانہ نہ دینے پر چھ ماہ کی اضافی سزا ہو گی ۔ جرمانے میں سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے مقتول کے اہل خانہ کو دیا جائے گا ۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...