کیا5دسمبر سے جیٹ ایئرویزکی منگلورو سے راست دبئی فلائٹ کا سلسلہ منقطع کیاجارہا ہے؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th November 2018, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو16؍نومبر (ایس او نیوز) منگلورو سے راست دبئی کے لئے جانے والے مسافروں کے لئے ایک بری خبر یہ آرہی ہے کہ آئندہ ماہ یعنی 5دسمبرسے جیٹ ایئر ویز کی طرف سے راست دبئی کے لئے مخصوص روزانہ کی فلائٹ کا سلسلہ منقطع کیا جانے والا ہے۔

کچھ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جن مسافروں نے دبئی کے لئے راست فلائٹ کی پیشگی ٹکٹ دسمبر کے مہینے کے لئے بک کررکھی تھی انہیں جیٹ ایئر ویز والوں کی طرف سے راست فلائٹ منسوخ کیے جانے کے پیغام موصول ہوئے ہیں اور ان کے لئے منگلورو سے ممبئی ہوکر جانے والی فلائٹ میں انتظام کیے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔بہت سارے مسافروں نے دسمبر میں کرسمس اور نئے سال کے جشن کو سامنے رکھ کر 3سے 6مہینے قبل ہی سے اپنے ٹکٹ بک کرکے رکھے تھے۔ اب اگرواقعتا یہ ٹکٹیں منسوخ کی جاتی ہیں تو پھر مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑسکتا ہے۔

 ایک اور ذرائع سے خبر ملی ہے کہ  جیٹ ایرویز صرف مینگلور سے ہی نہیں بلکہ چار شہروں سے مغربی ایشیا کے لئے اپنی خدمات منقطع کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جیٹ ائیرویز کی کوزی کوڈ۔ دوحہ اور  تروینتاپورم۔دوحہ سروس 3 دسمبر سے اور کوچی دوحہ اور مینگلور دبئی سروس 5 دسمبر سے بند کی جارہی ہے۔

حالانکہ جیٹ ایئر ویز کی طرف سے ابھی اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے بلکہ مبہم سا جواب دیا جارہا ہے۔ لیکن سمجھا جاتا ہے کہ پہلے سے ہی مالی مشکلات میں پھنسی ہوئی ایئر لائن کو نیا جھٹکا کیرالہ کے کنّور میں 9دسمبر سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لگا ہے، کیونکہ اب کیرالہ کے مسافر منگلورو  ایئر پورٹ سے آمد و رفت کو ترجیح نہیں دیں گے۔ جیٹ ایئر ویز کے آن لائن پورٹل پر چیک کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں پر 5دسمبر کے بعددبئی سے منگلورو آنے والوں کے لئے براہ راست ممبئی آنے کے لئے ہی ٹکٹ بکنگ کی جارہی ہے۔اسی طرح 6دسمبر سے ابوظہبی منگلورو راست فلائٹ کے لئے بھی بکنگ بند کردی گئی ہے۔

مسافروں کے لئے ایک دوسری مار اس طرح بھی پڑنے والی ہے کہ جیٹ ایئر ویز کی سروس منسوخ ہوجانے کی صورت میں ایئر انڈیا ایکسپریس اور اسپائس جیٹ والے جو دبئی کے لئے راست سروس فراہم کررہے ہیں وہ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر دسمبر میں اپنی ٹکٹوں کی قیمت بڑھا سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔