بھٹکل میں بائک اور جیپ کی ٹکر؛ بائک سوار زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th December 2018, 1:53 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12/ڈسمبر (ایس او نیوز) یہاں  عثمان نگر کراس نیشنل ہائی وے 66 پر بدھ کی شب کو مہیندرا جیپ اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار زخمی ہوگیا جسے  مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا ہے۔

زخمی کی شناخت  تعلقہ کے سوڈی گیدے کے رہنے والے چندرناتھ رگھو یر نائک (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چندرناتھ  ایک پرائیویٹ شوروم میں  ملازمت کرتا ہے، رات کو ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد اپنے گھر جارہا تھا کہ آئی آر بی کمپنی کی ایک جیپ مخالف سمت سے اس کی بائک سے ٹکراگئی۔ چندرناتھ کے سر سمیت پاوں اور پیٹ کو چوٹیں آئی  ہیں، البتہ وہ خطرہ سے باہر بتایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بائک کو ٹکر مارنے کے بعد جیپ ڈرائیور اور جیپ پر سوار دیگر دو لوگ جیپ چھوڑ کر فرار ہوگئے، مگر مقامی لوگوں نے زخمی نوجوان کی فوری مدد کرتے ہوئے اُسے سرکاری اسپتال پہنچایا۔

اس تعلق سے رپورٹ لکھے جانے تک پولس تھانہ میں کوئی شکایت درج نہیں کی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔