ریزویشن مخالف ہے آرایس ایس، انتخابات میں عوام سکھائے گی سبق:جے ڈی یو

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2017, 10:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریزرویشن پر آر ایس ایس کے ترجمان منموہن ویدے نے بھلے ہی صفائی پیش کر دی ہو لیکن ان کی کوشش مخالفت کی آگ بجھا حاصل کرنے میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو پائی۔جے ڈی یو اور کانگریس نے ریزرویشن کے معاملے پر سنگھ اور مودی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔شرد یادو نے آر ایس ایس کے ترجمان منموہن ویدے کے ریزرویشن پر دئے گئے بیان کو لے کر کہا کہ یہ بات ان کو سمجھ میں نہیں آئی ہے کہ ہندوستان 80فیصد ریزرو لوگوں کا ہے،ان کے دل میں جو بات ہے، وہی بار بار باہر نکل آتی ہے،پہلے بہار میں سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کا یہی بیان آیا تھا، اب اتر پردیش کے انتخابات سے پہلے منموہن ویدے کا بیان آیا ہے۔ان کا جو حال بہار میں ہوا تھا، وہ ہی حال یوپی میں بھی ہوگا۔شرد یادو نے کہا کہ آر ایس ایس کی کتاب میں لکھا ہوا ہے کہ وہ ریزرویشن مخالف ہیں۔آر ایس ایس کو بحث کی دعوت دیتے ہوئے یادو نے کہا کہ ان انتخابات کے درمیان اگر ریزرویشن پر بحث ہو جائے، تو پتہ چل جائے گا کہ ملک کی عوام کس کے ساتھ ہیں۔شہزاد پوناوالا نے کہا کہ یہ حکومت دلت مخالف ہے۔منموہن ویدے کا جو بیان ہے، وہی پی ایم نریندر مودی کی ذہنیت بھی ہے، ورنہ ملک میں یہ حالات آج نہیں ہوتے۔روہت ویمولا سے لے کر وی کے سنگھ کے بیان تک جس طرح سے مسلسل دلت ہراں سانی ملک میں بڑھ رہی ہے اس سے یہ صاف ہے کہ حکومت کو دلتوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ریزرویشن کو لے کر سنگھ کی ذہنیت بی جے پی کی ذہنیت ہے اور اس کا نتیجہ ان کو بہار میں دیکھنے کو ملا، اب اتر پردیش میں بھی ان کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...