نتیش کمارکے پاس ہی رہے گا ’تیر‘کا انتخابی نشان 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd November 2017, 9:22 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،23؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنتا دل (یونائیٹڈ) کے ’تیرکے انتخابی نشان پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے پاس ہی رہے گا۔دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں گجرات کے ممبر اسمبلی چھوٹو بھائی کی درخواست کو مسترد کر دی ہے۔عرضی میں چھوٹو بھائی نے الیکشن کمیشن کے حکم کو مسترد کرنے کی مانگ کی تھی۔الیکشن کمیشن نے 17نومبر کو اپنے حکم میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت والے گروپ کو حقیقی جے ڈی یو بتایا تھا۔جسٹس اندرمیت کور نے بدھ کو کہا تھا کہ عدالت کے پاس عبوری حکم دینے کے لیے پہلی نظر کچھ نہیں ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے ابھی اپنے فیصلے کی وجوہات کو نہیں بتایا ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو یہ ہدایات لینے کے لئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی وجہ بتانے والا حکم کب آئے گا۔عدالت گجرات سے رکن اسمبلی چھوٹوبھائی وساوا کی درخواست پر سماعت کر رہی ہے جو جے ڈی یو کے یادو گروپ کے ایگزیکٹو چیئرمین ہیں۔ممبر اسمبلی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گجرات انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی دائر کرنے کا پہلا مرحلہ منگل کو ختم ہو گیا ہے اور دوسرا مرحلہ دیگر 10 دنوں میں مکمل کیا جائے گا اور اس سے پہلے یہ طے کیا جائے کہ انتخابات کے دوران کون یہ آئکن کا استعمال کریں گے۔بہرحال نتیش گروپ کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ان کے حق میں آنے کے ساتھ ہی اس کے رکن پہلے ہی’تیر‘نشان کے ساتھ نامزدگی دائر کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم سے یادو گروہ کے دعوے کو مسترد کرنے کی وجہ ملتی ہے کیونکہ کمیشن نے کہا ہے کہ نتیش گروہ کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...