چامراج پیٹ میں جے ڈی ایس امیدوار کی جیت ناممکن دیوے گوڈا کو ضمیر احمد خان کا چیلنج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th July 2017, 10:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:23؍جولائی (ایس او نیوز) رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان نے سابق وزیر اعظم و جنتادل (سیکولر) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا کو چیلنج کیا ہے کہ اگر آنے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں حلقہ چامراج پیٹ سے جنتادل (سیکولر) امیدوار نے جیت حاصل کی تو وہ اپنا سرکاٹ کر پیش کریں گے۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ضمیر احمد خان نے یہ زور دار چیلنج کیا اور کہا کہ چامراج پیٹ حلقہ سے بطور جنتادل (سیکولر) انتخابات میں حصہ لینے والا کوئی بھی امیدوار جیت حاصل نہیں کرے گا اور اگر جیت گیا تو وہ اپنا سرکاٹ کر رکھ دیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر جنتادل (سیکولر) کے ریاستی صدر وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہوں تو ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں کو چھوڑ کر دیوے گوڑا چامراج پیٹ حلقہ آئیں لیکن وہاں جنتادل (سیکولر) امیدوار کی جیت تو درکنار، ضمانت بھی برقرار نہیں رکھ سکتا۔ ضمیر احمد خان نے کہا کہ دیوے گوڈا کا وہ بے حد احترام کرتے ہیں لیکن وہ اس حد تک سیاست کریں گے اس کا گمان نہیں تھا۔ ضمیر نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی گندی اور مفاد پرست سیاست نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ چامراج پیٹ میں منعقد اجلاس کے لئے گزشتہ ایک ماہ سے کافی محنت کی گئی تھی لیکن ممکن نہیں ہوسکا تاہم ضد پر آکر چامراج پیٹ کے آزاد نگر میں جو اجلاس منعقد کیا تھا اور اس اجلاس میں کتنے افراد حاضر تھے اس سے سب واقف ہیں جبکہ انہوں نے خود اپنے بل بوتے پر حلقہ چامراج پیٹ سے اپنی جیت حاصل کی تھی۔ اس میں حلقہ کے ووٹران کا بھر پور تعاون رہا تھا۔ آئندہ بھی ان کے حلقہ کے ووٹران اس سے کہیں اور زیادہ اپنا تعاون کرنے کا بھر پور یقین ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...