جنتادل( ایس ) ریاست بھر میں اپاجی کینٹین قائم کرے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2017, 11:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍مئی(ایس او نیوز) جنتادل (ایس) رکن کونسل ٹی اے شرونا نے اعلان کیا کہ ریاست کے سبھی 224اسمبلی حلقوں میں جنتادل (ایس) کی طرف سے پارٹی کے قومی سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا سے منسوب اپاجی کینٹین قائم کی جائے گی۔اس کے پہلے مرحلے کے طور پر بسونگڈی میں ایک کینٹین قائم کی جاچکی ہے۔اگلے چند ہی دنوں میں بنگلور کے تمام 28اسمبلی حلقوں میں اپاجی کینٹین کا قیام کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ اس کینٹین کیلئے خوردنی اناج ، ترکاری وغیرہ راست طور پر کسانوں سے خریدی جائیں گی اور یہاں اٹلی ، وڈا ، سامبر صرف پانچ روپیوں میں مہیا کرایا جائے گا، جبکہ دوپہر کا کھانا دس روپے میں دیا جائے گا۔ صبح پانچ بجے سے سہ پہر چار بجے تک یہ کینٹین کھلے رہیں گے، جتنے لوگ بھی آئیں گے ان تمام کو صاف ستھرا اور معیاری کھانا ان کینٹینوں میں مہیا کرایا جائے گا۔ کینٹینوں میں کھانے کی معیار کی نگرانی کیلئے ٹیکنیکی ماہرین کی ٹیم متعین کی گئی ہے۔ اس دوران جنتادل (ایس) نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں وزیراعظم مودی کی طرف سے شروع کی گئی چائے پہ چرچا کے طرز پر ریاست بھر میں مدے پہ چرچا کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے مختلف مقامات پر پارٹی کی طرف سے راگی مدے اور بھاجی کا سالن مہیا کرایا جائے گا، اور یہ کھاکر مختلف سیاسی امور پر تبادلۂ خیال ہوگا ، پارٹی کے قائدین بشمول سابق وزیراعظم دیوے گوڈا ، سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی اور دیگر رہنما ریاست کے مختلف علاقوں میں کسانوں اور عوام کے ساتھ راگی مدے کھاکر مختلف امور پر بحث کریں گے۔ عوام سے پارٹی کو جوڑنے کیلئے یہ پہل کی گئی ہے۔ شمالی کرناٹک میں اس طرح کی بحث جوار کی روٹی کھاکر کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...