جے ڈی ایس اسمبلی انتخابات کا تنہا سامنا کریگی: دیوے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd October 2017, 11:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2/اکتوبر(ایس او  نیوز)سابق وزیر اعظم وجے ڈی ایس کے قومی صدر شری ایچ ڈی دےوے گوڈا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں ہونے جارہے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس  کسی سیاسی پارٹی سے سمجھوتہ نہیں کرےگی اور اپنے بل بوتہ پر انتخابات کا سامنا کرےگی۔ انتخابات میں  اگر پارٹی کو مکمل اکثریت حاصل ہوگی تو اقتدار چلائینگے ورنہ ہم اپوزیشن  میں بیٹھنے کےلئے تیار ہیں۔  جے ڈی ایس کے دفتر پر مہاتما گاندھی کے جنم دن کے موقع پر گاندھی جینتی تقریب  کے دوران شری ایچ ڈی دیوے گوڈا نے بتایا  کہ اسمبلی انتخابات میں  جے ڈی ایس  کسی پارٹی سے سمجھوتہ نہیں کرےگی اور اپنے بل پر انتخاب لڑےگی۔ جے ڈی اایس  اجتماعی قیادت میں  انتخابات کا سامنا کرےگی۔ پارٹی نے اسمبلی انتخابات کےلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ماہ نومبر یا ڈسمبر تک امیدواروں کی فہرست تیار کر لی جائےگی۔ دیوے گوڈا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اس وقت اپنے من کی بات کررہے ہیں  اور اس کے جواب میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا  کام کی بات کا نعرہ لگارہے ہیں۔ دونوں حکومتیں اپنی اپنی پارٹیوں کی اس وقت مارکیٹنگ کررہی ہیں۔ عوام کی محنت کی کمائی کو یہ لوگ اپنی اپنی پارٹیوں کے اشتہارات پر لٹا رہے ہیں ،جبکہ عوام کی غربت اب تک ملک اور ریاست میں  دور نہیں ہوئی ہے۔ ان کی کامیابی  صرف 10فیصد  ہی نظر آرہی ہے۔ وہ جو دعویٰ کررہے ہیں  اتنی کامیابی حکومت نے حاصل نہیں  کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست میں روج وزوال ہمیشہ  ہی سے ہوتا آرہا ہے۔ اس بات کو دھیان میں  رکھ کر ہماری پارٹی بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔ مہاتما گاندھی نے ہمیں جو راہ دکھائی ہے ہم اس راہ پر چلتے رہیں گے۔ یہ سچ ہے کہ دو قومی پارٹیوں کے درمیان  ایک  علاقائی پارٹی کو بچائے رکھنا اور اسے زندہ رکھنا دشوار کام ہے۔ گاندھی جی کے نقش قدم پر چلنے کے دوران ہم کئی طرح کے عروج و زوال کے حالات کا سامنا کرتے آرہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک  طویل عرصہ سے تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں  علاقائی پارٹیاں مضبوط ثابت ہوئی ہیں  ان دوریاستوں کے عوام نے قومی پارٹیوں کو اپنے یہاں پنپنے نہیں دیا۔ کیرالا میں  کانگریسکو  پیچھے دھکیلنے کےلئے بائیں بازو کی پارٹیاں کوشش جاری رکھی ہوئی ہیں۔  کرناٹک کے عوام کی بھلائی اور ریاست کی ترقی کےلئے علاقائی پارٹی کو اقتدار پر لے آنا ضروری ہے۔ ان دو قومی پارٹیوں کی معاشی مضبوط حالت کے درمیان ہمیں کھڑا ہونا مشکل ضرور ہے، مگر ناممکن نہیں  اور عوام کو اب فیصلہ  کرنا ہے کہ وہ ہمیں  اقتدار کا موقع فراہم کریں ۔ ہر سال کی طرح امسال بھی جے ڈی ایس  کے دفتر پر ہم ایک  ساتھ گاندھی جی اور لال بہادر شاستری کی جینتی  منا رہے ہیں ۔ گاندھی جی نے ہمیشہ  اہنسا کے اصولوں کو اپنایا ہے۔ جے ڈی ایس  بھی کانگرایس  کے پس منظر میں  ابھر کر آنے والی پارٹی ہے لیکن  اس کے باوجود ہم اپنی اایک  الگ پہچان کو باقی رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں  گے۔آج کے اس پروگرام میں  کیرلا کے وزیر برائے آبپاشی تھامس، رکن راجیہ سبھا رمیش بابو، ٹی ایشرونا، بنگلور جے ڈی اایس  یونٹ کے صدر پرکاش، انور شریف ، سلطانہ بیگم، سید شفیع اللہ وغیرہ ہ حاضر تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔