جے ڈی ایس کے صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کا تقرر جلد:ایچ وشواناتھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 2:21 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی جے ڈی ایس صدر ایچ وشواناتھ نے کہا ہے کہ عنقریب پارٹی کی ضلع اور ریاستی سطحوں کی یونٹوں کو مضبوط کرنے کے مقصد سے نئے عہدیداروں کا تقرر کیا جائے گا۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کو بنیادی سطح سے مضبوط کرنے کے مقصد سے نئی ٹیموں کی تشکیل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی جے ڈی ایس کانگریس مخلوط حکومت ریاست کو ترقی کی طرف لے جانے کی خواہاں ہے، لیکن بی جے پی غیر ضروری سیاسی انتشار پیدا کرکے ریاست کے ترقیاتی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں بھی علاقائی سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں میں اقتدار ہے ان ریاستوں کے مفادات کے تعلق سے فیصلے لینے میں حکومتوں کو کافی آسانی ہے۔ قومی سیاسی جماعتیں کسی بھی صوبائی سطح کے مسئلے پر فیصلہ اتنی آسانی سے نہیں لے سکتیں کہ ان جماعتوں کو تمام صوبائی یونٹوں کے مفادات کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔

ریاستی حکومت کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل کے سیس میں کمی لانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 48 ہزار کروڑ روپیوں کے زرعی قرضوں کی معافی کا جو فیصلہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے لیا ، یہ عوام اور خاص طور پر کسانوں کی فلاح کے لئے ایک انقلابی قدم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس اور جے ڈی ایس مخلوط حکومت کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ شہریوں کی معیاری زندگی کو بہتر بنایا جائے۔ بی جے پی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ صرف حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے ایک تعمیری اپوزیشن پارٹی ہونے کا رول بھی ادا کرے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...