یکم نومبر سے کمار سوامی ریاست گیر دورہ شروع کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2017, 10:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) جے ڈی ایس صدر کمار سوامی نے یہ اعلان کیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کنڑاراج اتسوا کے دن ہی سے ریاست کا دورہ شروع کریں گے ۔شہر کے ایک پرائیوٹ ہوٹل میں ہوئی پارٹی میٹنگ میں انہوں نے ویڈیوکانفرسنگ کے ذریعہ خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ تمام کی دعاؤں سے میں صحت یاب ہوا ہورہا ہوں ، جلد سے جلد صحت یاب ہوکر آپ کے ساتھ مل کر پارٹی کو مضبوط کرنے میں شامل ہوجاؤں گا۔میٹنگ میں ریاست کے عوام کی رائے کے بارے میں تبادلہ خیال ہونا ہے۔اسرائیل کے دورہ میں صحت خراب ہوئی تھی۔اس کے باوجود کسانوں کے مفادات کیلئے دورہ مکمل کرکے کئی اہم امور پر جانکاری حاصل کی۔صحت یابی کے بعد یکم نومبر سے آپ کے ساتھ شامل ہوجاؤں گا۔بعدازاں ایچ ڈی ریونا نے کہا کہ دونوں قومی سیاسی پارٹیوں کو دیوے گوڑا کا خوف ہے ۔وشواکرما طبقہ سمیت دیگر چھوٹے موٹے طبقات کے بارے میں قومی پارٹیوں کو دلچسپی نہیں تھی۔دیوے گوڑا نے ایسی طبقات کو جمع کر کانفرنس کی۔اب کانگریس اور بی جے پی اس راہ کو اپنارہی ہیں۔ہمیں اس سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہیں ، ہماری خدمات ان کے روبرو رکھیں تو کافی ہوگا۔آئندہ اسمبلی انتخابات میں کسی بھی پارٹی کے ساتھ سیاسی اتحاد کے بغیر تمام 224 اسمبلی حلقوں میں تنہا انتخابات لڑے جائیں گے ۔ جے ڈی ایس لیجس لیچر پارٹی اجلاس میں آج یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔شہر کے ایک پرائیوٹ ہوٹل میں ہوئے اجلاس میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے تفیصلی بحث ہوئی جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے اور تمام موجودہ اراکین اسمبلی کو ٹکٹ دینا طے کیا گیا۔اکتوبر کے اواخر میں پسماندہ طبقات کی ریاستی سطح کی کانفرنس ہوگی۔نومبر میں کسان کانفرنس ہوگی جس میں تقریباً 6لاکھ کسان شرکت کریں گے ۔قومی صدر دیوے گوڑا 11اکتوبر سے بیدر، رائچور ،کلبرگی اضلاع کا دورہ کریں گے۔کمار سوامی یکم نومبر سے شمالی کرناٹک کے 50 اسمبلی حلقوں کا دورہ کریں گے ۔دیوے گوڑا کے وزیراعظم اور کمار سوامی کے وزیراعلیٰ کے دنوں میں ہوئے ترقیاتی کاموں پر مبنی کتابچہ طبع کرکے گھرگھر تقسیم کیا جائے گا۔تمام 224 حلقوں میں پارٹی دفاتر کھولے جائیں گے ۔جے ڈی ایس صدر کمار سوامی کی قیادت میں پارٹی کو اقتدار پر لانے کیلئے محنت کی جائے گی۔ریاست کی زمین ، پانی ، زبان کے تحفظ کیلئے علاقائی پارٹی کو مضبوط کرنے کی اپیل ووٹروں سے کی جائے گی ۔قومی پارٹیوں کے ریاست مخالف رویہ کو بے نقاب کرکے عوام کوآگاہ کیا جائے گا ۔جے ڈی ایس اکثریت حاصل کرنے پر حکومت بنائی جائے گی ،اگر اکثریت نہیں ملی تو اپوزیشن میں بیٹھے گی اور ریاست کے مفادات کا تحفظ کرے گی، کسی بھی پارٹی سے سیاسی اتحاد نہیں کیا جائے گا ۔بہار میں غیربی جے پی پارٹیوں کے اتحاد کے قیام کی طرز پر ریاست میں بھی غیربی جے پی پارٹی کا اتحاد قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا تھالیکن اب جے ڈی ایس اس تازہ ترین موقف سے اس عظیم اتحاد کے قیام پر پانی پھرگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...