جے ڈی ایس باغی رکن اسمبلی بالکرشنا کی یڈیورپا سے ملاقات، بی جے پی میں شمولیت کے متعلق قیاس آرائیاں مسترد

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th April 2017, 1:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:19/اپریل(ایس او نیوز)گزشتہ راجیہ سبھا انتخابات میں جنتادل (ایس) قیادت کے خلاف بغاوت کرکے کراس ووٹنگ کرنے والے ماگڑی کے رکن اسمبلی ایچ سی بال کرشنا نے بی جے پی میں شمولیت کیلئے پرتولنے شروع کردئے ہیں۔آج انہوں نے اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا سے ڈالرس کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی اور دونوں رہنما ؤں کے درمیان کافی طویل بات چیت ہوئی۔سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو لے کر یہی کہاجارہا ہے کہ بالکرشنا نے اپنے ماگڑی حلقہ میں سیاسی پہچان بنائے رکھنے کے مقصد سے بی جے پی کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایچ سی بال کرشنا اس سے پہلے بھی بی جے پی ٹکٹ پر ماگڑی سے ایک مرتبہ منتخب ہوچکے ہیں بعد میں انہوں نے جنتادل (ایس) میں شمولیت اختیار کرلی، ایک مرتبہ بی جے پی سے نمائندگی کے بعد تین مرتبہ وہ اسی حلقہ سے جے ڈی ایس سے منتخب ہوئے ہیں۔ یڈیورپا سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بالکرشنا نے کہاکہ اس ملاقات کے دوران انہوں نے کسی بھی سیاسی امر پر کوئی بات چیت نہیں کی بلکہ ٹمکور کے سدگنگا مٹھ کے سربراہ ڈاکٹر شیوکمار سوامی کے اعزاز میں منعقدہ گرو وندنا پروگرام میں مدعو کرنے کیلئے انہوں نے یڈیورپا سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ جنتادل (ایس) قیادت کے خلاف آواز اٹھانے والے تمام سات اراکین اسمبلی متحد ہیں، ان میں پھوٹ پڑنے کے متعلق کسی طرح کا شک نہ کیا جائے۔ بہت جلد تمام سات اراکین کانگریس میں شمولیت کے متعلق فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کل ہی تمام اراکین نے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ سے بات چیت کی ہے۔ اس موقع پر یڈیورپا نے اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بالکرشنا کی ان سے سیاسی موضوع پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ کے اس تبصرہ پر کہ یڈیورپا کی اب ان کے طبقہ لنگایت میں مقبولیت نہیں رہی، جس کی وجہ سے بی جے پی کو گنڈل پیٹ اور ننجنگڈھ حلقوں میں ہارکا منہ دیکھنا پڑا ہے، سابق وزیراعلیٰ نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...