ہبلی 7؍اگست (ایس او نیوز) گیس سلینڈر پر دی جانے والی سبسیڈی کومرکزی حکومت نے آئندہ چند مہینوں میں مکمل طورپر ختم کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے ، اس کے خلاف ہبلی میں جے ڈی ایس کارکنان نے انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق شہر کے سنگولی راینّا سرکل پر جے ڈی ایس رضاکاروں نے احتجاجی طور پر کھانا پکانے کا انتظام کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس سبسیڈی ختم کرنے سے غریبو ں کا بڑا نقصان ہورہا ہے ، اس لئے مرکزی حکومت کو فوری طور پر اپنا فیصلہ بدلنا چاہیے اور سبسیڈی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ ہبلی دھارواڑ مہانگر پالیکے کی رکن فہمیدا کلّے دار، راجنّا کوروی کے علاوہ دیگر جنتادل لیڈران اور کارکنان نے اس مظاہرے میں حصہ لیا۔