کرناٹک اسمبلی انتخابات: کمارا سوامی ہیں سب سے امیر وزیراعلیٰ امیدوار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd April 2018, 12:25 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

میسور و ،21اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جنتا دل (سیکولر)کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی آئندہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں سب سے مالدار وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوار ہیں۔ اس کے بعد کانگریس کے موجودہ وزیر اعلیٰ سدا رمیا اور پھر بی جے پی کی ریاستی سربراہ بی ایس یدی یورپا کی باری آتی ہے۔کمار سوامی سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے بیٹے ہیں۔ الیکشن کے حلف نامے کے مطابق کمار سوامی کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد 43 کروڑ روپئے ہیں۔ سال 2013 میں انہوں نے 16 کروڑ روپئے کی جائیداد اعلان کیا تھا۔حلف نامے میں کمار سوامی کی بیوی نے 124 کروڑ روپئے کے جائیداد اعلان کیا، جو 2013 کے مقابلے 20 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔ جے ڈی (ایس) کے ریاستی سربراہ اور ان کی بیوی نے 2.9 کروڑ اور 8.1 کروڑ روپئے کی ذمہ داریوں کے بارے میں بھی بتایا ہے۔سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی اس الیکشن میں دو سیٹوں سے قسمت آزما رہے ہیں، اس میں راما نگر اور چنپنتا شامل ہے۔ سال 2013 میں انہیں راما نگر سے 40,000 ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی تھی۔ جبکہ گذشتہ بار چنپنتا میں ان کی بیوی انیتا کمار سوامی سماجوادی پارٹی کی موجودہ ممبراسمبلی یوگیشورا کے خلاف شکست سے دو چار ہوئی تھیں۔کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رمیا اور ان کے اہل خانہ کے پاس تقریباً 20 کروڑ روپئے کی جائیداد ہے۔ جمعہ کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے وزیراعلیٰ سدا رمیا نے 11.20 کروڑ روپئے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کی بیوی پاروتی نے 7.60 کروڑ روپئے کی جائیداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ہندوغیر متفرق خاندان (ایچ یو ایف) کے تحت 1.55 کروڑ روپئے کی جائیداد کا بھی اعلان کیاہے۔ یدی یورپا نے 4.09 کروڑ روپئے کی جائیداد کا اعلان کیاہے جبکہ 2013 میں انہوں نے 5.8 کروڑ روپئے کا اعلان کیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...