یلاپور:اننت کمار ہیگڈے نے ضلع کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا : جے ڈی ایس ممکنہ امیدوار آنند اسنوٹیکر ؛جیتنے پر منڈگوڈ میں شکر کارخانے کے قیام کاوعدہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th March 2019, 6:45 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:26؍مارچ (ایس او نیوز)مرکزی وزیر اننت کمارہیگڈے ضلع کے لئے کینسر بن گئے ہیں، انہیں ا س مرتبہ شکست دے کر گھر لوٹانا چاہئے۔ جے ڈی ایس لیڈر اور اترکنڑا ضلع لوک سبھا حلقہ کے ممکنہ امیدوار آنند اسنوٹیکر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

شہر میں جے ڈی ایس دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں سب سے پچھڑے ودھان سبھا حلقے میں سبھی دھرموں میں پچھڑے اور پسماندہ  لوگ ہیں، اس ضلع میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا، سابق وزراء اعلیٰ رام کرشنا ہیگڈے اور ایس بنگارپا کے چاہنے والے زیادہ ہیں۔ اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں ہمیں کانگریس کی بھی حمایت و تعاون حاصل ہے جس کے نتیجے میں ہماری جیت یقینی ہونے کی بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ ضلع نگراں کار وزیر آر وی  دیش پانڈے کی قیادت میں رکن اسمبلی شیورام ہیبار کے صلاح ومشورے سے ہم تمام لوک سبھا انتخابات کا سامنا کریں گے۔

مرکزی وزیر اننت کمارہیگڈے پر کڑی تنقید کرتےہوئے آنند اسنوٹیکر نے کہاکہ مرکزی وزیر ہیگڈے اپنے ہر بھاشن میں کہتے ہیں کہ ترقی کے لئے نہیں بلکہ سیاست کے لئے ایم پی بنا ہوں، تو پھر انہیں کیوں جیت دلانے کا  سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ بھگوان کو نہیں ماننے والے ہیگڈے آخرکیسے ہندو دھرم کی حفاظت کریں گے۔ ہمارے ضلع کا سنگین مسئلہ اتی کرم کے متعلق غور وفکر کرنےکے بجائے دھرم، سنسکرتی کے متعلق لمبے لمبے بھاشن دیتے ہوئے اپنے 25برس  کی پارلیمانی مدت پوری کرنے کے سوا کوئی ترقی کے کام نہیں کرنے کا الزام لگایا۔

آنند اسنوٹیکر نے کہا کہ اننت کمار ایک لوفر ہے ، کسی بھی حالت میں انہیں عزت بخشنا ممکن ہی نہیں ہے ، انتخابات میں ان کے لئے  زبان ہی ایک ہتھیار ہونے کی بات کہی۔ اسی موقع پر انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر وہ لوک سبھا انتخابات میں جیت حاصل کرتے ہیں تو منڈگوڈ تعلقہ میں شکر  کارخانہ کا قیام کریں گے اور اس کے ذریعے ضلع کے لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ ہمارے ضلع میں ہزاروں نوجوان لڑکے لڑکیاں بے روزگاری سے پریشان حال ہونے کی بات کہی۔ جے ڈی ایس ضلع صدر بی آر نائک، تعلقہ صدر روی چندر نائک، جے ڈی ایس رعیت مورچہ صدر  پی جی بھٹ، قیصر سید ، ارون کمار ، گجانن نائک ، عبدالمناف وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔