کانگریس ۔جے ڈی ایس حکومت کب تک قائم رہ سکے گی؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2018, 11:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍مئی (ایس او نیوز) کرناٹک کے انتخابات میں سٹے بازوں نے جب ریاست میں مستحکم حکومت دینے کے لئے بی جے پی پر داؤ لگایا تھا تو انہیں نقصان ہوا لیکن اب یہی سٹے باز اس پر بات کررہے ہیں کہ کانگریس ۔جے ڈی ایس اتحاد کب تک چلے گا۔سٹے بازوں کے علاوہ عام لوگ بھی اس سیاست کے تئیں قیاس آرائی کررہے ہیں اور ایسا اس لئے نہیں ہے کہ دونوں جماعتوں نے گزشتہ 33 سالوں کی سیاست میں سب سے مشکل انتخاب لڑا ہے،لیکن یہ اس لئے بھی ہے کیونکہ یہ انتخابی جنگ کافی تلخیوں سے بھی معمور ہے ۔ حالانکہ یہ مانا جارہا ہے کہ یہ دونوں پارٹیاں کئی وجوہات سے آپس میں اتحاد بنانے کے لئے مجبور ہوئے ہیں ۔پہلی بات تو یہ ہے کہ جے ڈی ایس گزشتہ 10سالوں سے اقتدار سے باہر رہی ہے اوراس کے سامنے وجود کی بقا کا سوال ہے اوردونوں جماعتوں کے سامنے بی جے پی کو روکنے کی مجبوری ہے ۔سیاسی تجربہ کار ایم کے بھاسکر راؤ کہتے ہیں کہ یہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات تک ایک ساتھ رہیں گے ۔ تاہم اب بھی وزارتوں کی تقسیم ،انتظامیہ سے جڑے معاملات اورکئی جمہوری اداروں میں اندراج سے منسلک موضوعات موجود ہیں ۔وہیں پروفیسر مظفر اسعدی کہتے ہیں کہ یہ غیر یقینی اتحاد ہے ۔تاہم اس اتحاد کو کمزورنہیں سمجھا سکتا ہے ۔ یہ ایک تجربہ کی طرح ہے اورکانگریس کی قیادت والی یوپی اے اور بی جے پی کے قیادت والے این ڈی اے اتحاد کی طرح یہ اتحاد قائم رہ سکتا ہے ۔ راؤ مانتے ہیں کہ سابق وزیراعظم اور جے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا کانگریس پارٹی میں ریاستی سطح کے لیڈروں سے ایسے مسائل پر بات نہیں کریں گے ۔وہ ایسے مسائل پر صرف سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی ہی سے بات کریں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔