لوک سبھا حلقوں کے لئے کانگریس امیدواروں کا اعلان سیاسی حکمت عملی کا حصہ: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th October 2018, 11:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍اکتوبر(ایس او نیوز) نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پر میسور نے بلاری اور شیموگہ لوک سبھا حلقوں کے ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے متعلق کانگریس پارٹی کی طرف سے جو فیصلہ لیاگیا ہے اسے پارٹی کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی نے رکن کونسل وی ایس اگرپا کو بلای لوک سبھا حلقے سے میدان میں اتارا ہے۔ اسی طرح شیموگہ لوک سبھا حلقے سے جے ڈی ایس امیدوار مدھو بنگارپا کی تائید کا فیصلہ لیا ہے، ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ پارٹی کا یہ فیصلہ پارٹی کی کمزوری کا مظاہرہ قطعاً نہیں بلکہ یہ ایک سیاسی حکمت عملی ہے۔ اس حکمت عملی کا مقصد کیا ہے یہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں عوام پر واضح ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ منڈیا اور رام نگرم حلقے چونکہ پہلے ہی جے ڈی ایس کے قبضے میں تھے اسی لئے کانگریس نے یہ دونوں حلقے جے ڈی ایس کے حق میں چھوڑ دئے ہیں۔گزشتہ سال بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے بیلور گوپال کرشنا کے بی جے پی میں لوٹ جانے کے متعلق خبروں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ بیلور گوپال کرشنا کانگریس کے اصولوں پر اعتبار کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہوئے تھے، انہیں یقین ہے کہ وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔