راجیہ سبھا چناؤ کیلئے جے ڈی ایس امیدوار فاروق میدان میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th March 2018, 8:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍مارچ(ایس او نیوز) راجیہ سبھا انتخابات کیلئے جنتادل (ایس) کے امیدوار کے طور پر آج معروف صنعت کار اور جنتادل (ایس) کے قومی سکریٹری بی ایم فاروق نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ ریاستی اسمبلی کے سکریٹری اور الیکٹورل آفیسر مورتی کے سامنے حاضر ہوکر فاروق نے اپنی پارٹی کی طرف سے نامزدگی داخل کی۔ اس سے پہلے بھی راجیہ سبھا انتخابات میں جنتادل(ایس) قیادت نے فاروق کو امیدوار بنایا تھا ، لیکن جنتادل (ایس) کے آٹھ اراکین کی بغاوت اور کانگریس امیدوار کو حمایت کے سبب وہ کامیاب نہیں ہوپائے۔ اس بار جنتادل (ایس) نے کانگریس سے گزارش کی ہے کہ وہ راجیہ سبھا انتخابات میں اپنا تیسرا امیدوار نہ اتارے اوراپنے افزود ووٹوں سے بی ایم فاروق کی حمایت کرے، تاہم کانگریس نے جنتادل(ایس) کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے تیسرے امیدوار کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کی طرف سے بھی راجیہ سبھا کی ایک نشست کیلئے امیدوار اتارا جارہاہے۔ آج فاروق کی طرف سے پرچۂ نامزدگی کے مرحلے میں ان کے ہمراہ جنتادل (ایس) لیجسلیچر پارٹی لیڈر ایچ ڈی ریونا اور پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی موجود رہے۔اس دوران ریاستی سکریٹریٹ کی طرف سے دئے گئے اعداد وشمار کے مطابق 224رکنی اسمبلی میں کانگریس کے 122 ، بی جے پی کے 43 ، جنتادل (ایس) کے 37، بی ایس آر کانگریس کے تین ، کے جے پی کے دو ،کے ایم پی سے ایک اورآٹھ آزاد اراکین سمیت 216اراکین ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں، ان کے علاوہ ایک نام اسپیکر کا بھی ہے جس سے ایوان کے اراکین کی مجموعی تعداد 217 ہوتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔