جے ڈی ایس سے اتحاد کانگریس کے لئے نقصان دہ نہیں؛ کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd June 2018, 10:44 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍جون(ایس اونیوز) ریاست میں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے واحد مقصد سے کانگریس نے جنتادل (ایس) سے ہاتھ ملاکر مخلوط حکومت قائم کی ہے، اس فیصلے سے کانگریس کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچے گا ، بلکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور جنتادل (ایس) اتحاد اور مضبوطی کے ساتھ کام کرے گا اور زیادہ سے زیادہ لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔یہ بات آج نائب وزیراعلیٰ کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔ شہر میں کانگریس عہدیداروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو یہ اندیشہ ہے کہ جنتادل (ایس) سے ہاتھ ملانے کے سبب کانگریس کمزور ہوجائے گی، تو انہیں اس طرح کی سوچ ترک کردینی چاہئے۔ جنتادل (ایس) سے ہاتھ ملانے کے بعد کانگریس کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ ریاستی کابینہ کی تشکیل کے مرحلے میں پارٹی میں ممکنہ برگشتگی کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ وزارت کی تشکیل کے مرحلے میں کسی کوناراض نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ میں سینئر اراکین اسمبلی کو شامل کرنا ہے یا نوجوان اراکین اسمبلی کو ۔ یہ فیصلہ اعلیٰ کمان کی طرف سے کیاجائے گا۔ پارٹی کے حق میں جو 22وزارتیں ملی ہیں ا ن میں آزاد اراکین کو بھی وزارت ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کی طرف سے تمام وزارتوں کو پر کیا جائے گا یا چند خالی رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ امکان ہے کہ چند وزارتیں خالی رکھی جائیں گی اور آنے والے دنوں میں انہیں ترجیحی بنیاد پر پرُ کیاجائے گا۔ لوک سبھا انتخابات میں جنتادل (ایس) کانگریس اتحاد کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کس بنیاد پر ہوگی اس پر آنے والے دنوں میں بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو جتنی سیٹوں پر کامیابی کی توقع کی تھی اتنی کامیابی نہیں مل پائی، اس کا محاسبہ کرنے کے لئے پارٹی عہدیداروں کی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے پارٹی راہل گاندھی کو وزیر اعظم کے عہدے پر پہنچانے اور فرقہ پرست بی جے پی کواقتدار سے دور رکھنے کی جدوجہد ابھی سے شروع کردے گی۔ انہوں نے کہاکہ جن حلقوں میں کانگریس امیدواروں کی ہار ہوئی ہے وہاں کے ضلعی صدور سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ رپورٹ ملنے کے بعد آنے والے دنوں میں ان حلقوں کی طرف زیادہ توجہ دی جائے گی۔ اس موقع پر کے پی سی سی کارگزار صدر دنیش گنڈو راؤ ، سابق وزیر ورکن اسمبلی جناب روشن بیگ ، سابق رکن پارلیمان سانگلیانہ ،سابق وزراء رانی ستیش ،موٹما، ریاست کے تمام اضلاع کے کانگریس صدور اور محاذی تنظیموں کے عہدیدار موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...