جنتادل(ایس) کے مزید باغی کانگریس میں شامل ہوں گے: ضمیر احمد

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 23rd April 2017, 2:20 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:22/اپریل(ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اور جنتادل (ایس) باغی رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے کہاکہ جنتادل(ایس) سے ناراض اراکین اسمبلی کی تعداد محض سات نہیں بلکہ پندرہ سے زائد ہے۔آنے والے دو تین مہینوں میں یہ تمام اراکین اسمبلی پارٹی سے اپنی علیحدگی کااعلان کرکے باضابطہ کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔ اڈپی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس الزام کی تردید کی کہ اپنے طور پر انہوں نے راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ دیاتھا اور کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی کی ہدایت پر سبھی باغی اراکین نے کانگریس کے امیدوار کے سی رام مورتی کے حق میں راجیہ سبھا کیلئے ووٹ دیاتھا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اس بات کو ثابت کرنے کیلئے کمار سوامی کے کہے ہوئے مقام پر قرآن کی قسم کھانے تیار ہیں۔ کمار سوامی میں اگر جرأت ہے تو دھرمستھلا پہنچ کر قسم کھائے کہ انہوں نے راجیہ سبھا انتخابات میں باغی اراکین کو کراس ووٹنگ کی ہدایت نہیں دی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سے کمار سوامی کا یہ شیوہ رہا ہے کہ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگاکر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کمار سوامی پر قول وفعل کے پابندنہ رہنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے اسی رویہ کے سبب پارٹی اس دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ جنتادل (ایس) سے دوبارہ مصالحت کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مصالحت کی بات اب ایک بند باب ہے، اب جو بھی ہے وہ کانگریس کے ساتھ ہی ہوگا۔کانگریس قیادت سے پارٹی میں شمولیت کے سلسلے میں ان کی بات چیت ہوچکی ہے، ان کے تمام ساتھیوں کے ہمراہ عنقریب وہ باضابطہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔