بنگلور میں جے ڈی ایس کا شاندار اجلاس؛ مایاوتی کی شرکت؛ کہا مودی حکومت اب آخری سانس لے رہی ہے؛ کمارسوامی نے جاری کی 126 اُمیدواروں کی پہلی فہرست

Source: S.O. News Service | Published on 18th February 2018, 11:54 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو18؍فروری (ایس او نیوز)  شہر کے یلہنکا میں جنتادل (ایس) کا  شاندار جلسہ کمارا پرو یاترا کنونشن کے نام پر سنیچر شام کو منعقد ہوا ، جس میں ریاست کے مختلف گائوں اور دیہاتوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے   شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ  کماراسوامی نے  ریاست کرناٹک میں آئندہ دو  تین ماہ بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے  126  اُمیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جس میں بھٹکل اسمبلی حلقہ سے عنایت اللہ شاہ بندری کا بھی نام شامل ہے۔

ویسے تو پوری ریاست کرناٹک  میں کانگریس اور سدرامیا کی لہر چلتی نظر آرہی  ہے، مگر کماراسوامی نے اس موقع پر دعویٰ  کیا کہ  اس  مرتبہ ریاست کرناٹک میں  جے ڈی ایس کی حکومت بنے گی اور کوئی بھی پارٹی ، ان کو  حکومت بنانے سے نہیں روک سکے گی۔

کماراسوامی کے مطابق  جے ڈی ایس  کو ہر جگہ مل رہی مقبولیت سے کانگریس اور بی جے پی لیڈروں کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے اور ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ۔ کماراسوامی نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ بن کر جو کارنامے انجام دئے  تھے اور جن نئی اسکیموں  اور پروگراموں کو جاری کیا تھا آج بھی لوگ اسے یاد کرتے ہیں۔

کماراسوامی نے  سدارامیا کو ایک جھوٹا  اور دھوکہ باز وزیر اعلیٰ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدارامیا نے اس سال کے بجٹ میں کئی جھوٹے اعلانات کرنے کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دیا ہے اور عوام کو  گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کے مطابق   موجودہ  سدارامیا حکومت سے لوگ مایوس ہو چکے ہیں اور یہ حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے سدارامیا پر کسانوں اور آبپاشی پروجکٹوں کو بالکل نظر انداز کرنے کا بھی الزام لگایا۔ کماراسوامی نے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں  ان کی پارٹی کو اقتدار حاصل ہوتا ہے  تو وہ سدارامیا حکومت کے تمام گھوٹالوں اور بدعنوانیوں کی جانچ کرائیں گے۔

اس موقع پر مرکز کی مودی حکومت پر زبردست وار کرتے ہوئے  اُترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت اب آخری سانس لے رہی ہے اور بی جے پی اور ہندوتوا طاقتوں کا رام مندر تعمیر کرنے کا خواب کبھی  پورا نہیں ہوگا۔ مایاوتی نے  مودی  سے  مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دے اور ہندوستان کی اصلی تصویر پیش کرے، گذشتہ چار سالوں میں اُن کی حکومت  نے کیا کارنامے انجام دیئے اور کتنے وعدے پورے کئے، اُس پر بات کرے۔ مایاوتی نے مودی کو چیلنج کیا کہ وہ اُن کے ساتھ بحث کرنے کے لئے آئے۔ آگے بتایا کہ وہ اس  معاملے میں مودی کے ساتھ بحث کرنے کے لئے تیار ہیں،جس کے ذریعے وہ مودی کے اصلی چہرے کو بے نقاب کریں گی۔

مایاوتی نے کہا کہ مودی نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر سال دو کروڑ روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، مہنگائی کو ختم کریں گے، رشوت خوری کا خاتمہ ہوگا، غیر ملکی بینکوں میں جمع کیا گیا کالادھن ہندوستان  لاکر ہر شہری کے کھاتے میں پندرہ پندرہ  لاکھ روپئےجمع کرائیں گے۔ تمام لوگوں کو مکانات، رسوئی گیس ، صحت، بیمہ اسکیم اور دیگر کئی وعدے کئے تھے، مگر وہ ایک بھی وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

مایاوتی نے مودی پر راست الزام لگاتے ہوئے کہا کہ  وہ ہرماہ غیر ممالک کا دورہ کرتے ہیں اور وہاں جاکر ہندوستان کی توہین کرتے ہیں۔ مایاوتی نے اس موقع پر کانگریس کے کاموں کی سراہنا کی اور کہا کہ اگر کانگریس کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کی دور اندیشی اور حکمت عملی نہ ہوتی تو ہندوستان آج ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکتا تھا اور نہ ہی مودی ملک کے وزیراعظم بن سکتے تھے۔

مایاوتی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی اور بی جے پی کا ایک ہی ایجنڈہ ہے کہ کسی بھی طرح ملک کو ہندوراشٹربنایا جائے اور  تمام لوگوں کے اختیارات چھین لئے جائیں۔ انہوں نے پورے عزم کے ساتھ کہا کہ مودی اور بی جے پی کا یہ مقصد ہرگز پورا نہیں ہوگا۔ مایاوتی نے کرناٹک کو امن کا گہوارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی بھلے کتنی ہی بار بی جے پی کی تشہیر کے لئے کرناٹک کا دورہ کریں، مگر یہاں کے عوام صرف سیکولر پارٹیوں کو ہی ووٹ دیں گے۔ انہوں نے جیل جاکر آئے ہوئے سابق وزیرا علیٰ یڈی یورپا کا نام پھر ایک بار بی جے پی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے اُمیدوار کے طور پر پیش کرنے پر  افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے بڑھ کر شرم کی بات کیا ہوگی۔

پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے خطاب کرتے ہوئے سدرامیا کو مغرور اور گھمنڈی وزیراعلیٰ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے 60 سالہ سیاسی زندگی میں ایسا اکڑپن دکھانے والا مغرور اور دھوکہ باز وزیراعلیٰ نہیں دیکھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  سدارامیا کو سیاست میں لاکر میں نے بہت بڑی  غلطی کی ہے، اگر مجھے سدرامیا کی سیاسی چالوں کا پہلے ہی پتہ ہوتا  تو  میں اسے کبھی اپنے قریب نہ رکھتا۔ دیوے گوڈا نے دعویٰ کیا کہ آج سدرامیا جو کچھ بھی ہیں، وہ  اُن کی  بدولت ہے، ورنہ  آج سدرامیا  ایک ناکارہ وکیل ہونے کی وجہ سے عدالتوں میں ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہوتے۔

دیوے گوڈا نے بتایا کہ وہ اب کوئی بھی انتخابات نہیں لڑیں گے، مگر آخری سانس تک سیاست میں ہی رہیں گے اور پارٹی کو مفید مشوروں سے نوازتے رہیں گے۔ گوڈا کے مطابق اب ہندوستان میں کوئی بھی پارٹی اپنے بل  پر حکومت نہیں بناسکتی انہوں نے  وزیر اعظیم نریندر مودی کے تعلق سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے  لوگوں کو دھوکہ دے کر  بی جے پی کو اقتدار دلانے اور حکومت بنانے میں کامیابی حاصل کی  مگر اب مودی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ، جس کے ساتھ ہی اب  بی جے پی مرکز میں کبھی بھی حکومت نہیں بناسکے گی۔

انہوں نے  کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے تعلق سے کہا کہ وہ اب  کافی کمزور ہوچکی ہے،  انہوں نے  موجودہ صدر راہل گاندھی کے تعلق سے اپنے خطاب میں  بتایا کہ  راہول گاندھی کو اپنی ساتھی سیاسی پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلنے کا تجربہ نہیں ہے۔ گوڈا کے مطابق کانگریس پارٹی اب صرف ایک ہی خاندان کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔

اس موقع پر پارٹی کے کئی ایک سینئر لیڈرس ، سابق وزراء ، کئی اضلاع سے آئے ہوئے  پارٹی لیڈرس اور کارکن موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...