بھٹکل :جے سی آئی کےقومی صدر سین آرپیتھ کے ہاتھوں مختلف اطلاعاتی بورڈس کا اجراء

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd September 2018, 9:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2/ ستمبر(ایس اؤ نیوز) جے سی آئی انٹرنیشنل انڈیا کے قومی صدر سین آرپیتھ ھاتھی نے جے سی آئی بھٹکل سٹی شاخ کا دورہ کرتے ہوئے شاخ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر عوام کے لئے اطلاعاتی بورڈس کا اجراء کیا۔ 

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 2برس پہلے شروع ہوئی بھٹکل جے سی آئی شاخ نے سماجی سطح پر جن خدمات کے ذریعے عوام میں اپنی جگہ بنائی  ہے۔ واقعی مسرت کی بات ہے۔ شاخ کے صدر عبدا لجبار کے کی قیادت میں بھٹکل جے سی آئی کی جانب سے قومی صدر کی تہنیت کی گئی ۔ عوامی سہولیات کے لئے شاخ کی طرف سے شہر کے مختلف مقامات پر نصب کردہ اطلاعاتی بورڈ س کا سین آرپیتھ ھاتھی نے اجراء کیا۔ زون ایکس کے صدر راکیش کنجورو، این ڈی چندرشیکھر، راگھویندر پربھو ، روی ککے پڈوؤ، رگھوناتھ نایک، بھٹکل دیہی پولس تھانہ انسپکٹر روی ، روٹرین نذیر قاسمجی ، جے سی آئی کے مقامی صدر عبدالجبار، ناگراج شیٹھ، رمیش کھاروی ، سریش پجاری ، موہن نائک، شنکر نائک ، ایشور نائک ، مسعود اقبال ، ناگراج موگیر اور ساجدہ جبار وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...