پاکستانی حملے کے دوران نہرو نے کشمیر میں آر ایس ایس سے مانگی تھی مدد: اوما بھارتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th February 2018, 11:06 AM | ملکی خبریں |

بھوپال 14فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر اوما بھارتی نے دعویٰ کیا کہ آزادی کے کچھ ہی وقت بعد جب پاکستان نے جموں و کشمیر پر حملہ کیا تھا تب اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے آر ایس ایس سے مدد مانگی تھی۔ نہرو پر دیے گئے مودی کے بیان پر نتیش کمار نے کہا سب کے اپنے اپنے خیالات ہیں۔انہوں نے فوج کو لے کر آر ایس ایس سربراہ کی طرف سے کی گئی متنازعہ تبصرہ کے درمیان یہ دعویٰ کیاہے، اوما بھارتی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھاگوت کے تبصرہ پر سیدھا سیدھا کچھ کہنے سے انکار کر دیا۔ اگرچہ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد کشمیر کے بادشاہ مہاراجہ ہری سنگھ معاہدے پر دستخط نہیں کر رہے تھے اور شیخ عبداللہ نے دستخط کرنے کے لئے ان پر دباؤ ڈالا، انہوں نے کہا کہ نہرومشکل میں تھے اور پھر پاکستان نے اچانک حملہ کر دیا اور اس کے فوجی اودھم پور کی طرف بڑھنے لگے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس وقت کے آر ایس ایس چیف ایم ایس گوولکر سے رضاکاروں کی مدد مانگی تھی اور وہ رضاکارانہ مدد کے لئے جموں و کشمیر گئے تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...