جاپان میں پارلیمانی انتخابات، وزیراعظم آبے کی کامیابی یقینی
ٹوکیو،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جاپان میں آج پارلیمانی الیکشن کا انعقاد ہو رہا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق وزیراعظم شینزو آبے کی سیاسی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو بھاری کامیابی حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ یہ جماعت 465 نشستوں والے ایوانِ زیریں میں 300 تک سیٹیں حاصل کرسکتی ہے۔ اْن کی حریف دو اپوزیشن جماعتیں ’پارٹی آف ہوپ‘ اور کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو پچاس پچاس نشستیں حاصل ہوسکی ہیں۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد شینزو آبے دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپان کے سب سے طویل عرصے تک برسراقتدار رہنے والے وزیراعظم بن جائیں گے۔ آبے گزشتہ چار پارلیمانی انتخابات میں بھاری عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ انتخابات امریکی صدر ٹرمپ کے پانچ نومبر سے شروع ہونے جاپانی دورے سے قبل اہم خیال کیے جا رہے ہیں۔