ٹرمپ کے ساتھ گالف کھیلتے ہوئے جاپانی وزیراعظم گڑھے میں جا گرے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2017, 8:00 PM | عالمی خبریں |

ٹوکیو،11؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایشیائی ملکوں کے حالیہ دورے کے دوران پیش آنے والے بعض واقعات میڈیا کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔ بعض ذرائع ابلاغ نے ٹرمپ کا اپنی اہلیہ اور خاتون اول ملانیا ٹرمپ کو چین میں پیچھے چھوڑ آنا بھی زیر بحث ہے۔ سوشل میڈیا پر اس پرطرح طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں۔جاپان کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ اور جاپانی قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شمالی کوریا کی طرف سے لاحق خطرات اہم موضوع رہا مگر جاپان میں امریکی صدر کی آمد کے بعد ایک واقعہ عالمی توجہ کا مرکز بنا ہے۔ امریکی صدر اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے ایک کھلے میدان میں گالف کھیل رہے تھے کہ اس دوران وزیراعظم شنزو ایبے پاؤں پھسلنے سے ایک گہرے گڑھے میں سرکے بل جا گرے۔اگر جاپانی ٹی وی چینل کا کیمرہ وہاں نہ ہوتا تو شاید یہ واقعہ اتنا رپورٹ نہ ہوتا مگر کیمرے کی آنکھ نے وزیراعظم شنزو ایبے کے گرنے کے مناظر محفوظ کرلیے۔میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر ٹرمپ آگے آگے چل رہے ہیں جب کہ جاپانی وزیراعظم ان کے پیچھے ہیں۔ انہوں نے توجہ نہیں کی کہ وہ ایک گڑھے کے کنارے پر ہیں جہاں اچانک ان کا پاؤں پھسلا اور وہ گڑھے میں جا گرے۔اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے بھی اس واقعے کی تفصیلات اور آبے کے گڑھے میں گرنے کی تصاویر شائع کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شنزو آبے کے ساتھ پیش آئے حادثے کی فوٹیج اور تصاویر وائرل ہیں جہاں ان پر بھرپور مزاحیہ تبصرہ آرائی جاری ہے۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ گالف کے دیوانے ہیں۔ وہ جاپان گئے اور جاپانی وزیراعظم سے خصوصی فرمائش کے تحت ’کاسومی‘ کلب میں گذشتہ اتوار کو گالف بھی کھیلا۔رواں سال جب جاپانی وزیراعظم شنزو ابیے امریکا کے دورے پر آئے تو انہوں نے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے ساتھ گالف کھیلا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...