سندھو کی نظریں جیت پر، سائنا اور پرنیتنے نام واپس لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2018, 1:41 PM | اسپورٹس |

ٹوکیو ،11؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایشیائی کھیلوں کے چاندی کا تمغہ فاتح ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو کل سے یہاں شروع ہو رہے جاپان اوپن میں فائنل ہارنے کا اپنا سلسلہ ختم کرنے کے ارادے سے اتریں گی۔سندھو نے اس سال تمام بڑے ٹورنامنٹوں میں چاندی کا تمغہ جیتا جن میں دولت مشترکہ کھیل، ورلڈ چمپئن شپ اور ایشیائی کھیل شامل ہیں۔اولمپک سلور میڈلسٹ سندھو طویل فائنل کی رکاوٹ پار نہیں کر پا رہی ہے۔وہ یہاں اپنی مہم کا آغاز جاپان کی کھلاڑی کے خلاف کریں گی۔یہاں کوارٹر فائنل میں ان کا سامنا تین بار عالمی چمپئن کیرولینا مارین یا جاپان کی اکانے یاماگوچی سے ہو سکتا ہے۔ایشیائی کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال نے سات لاکھ ڈالر انعامی رقم کا یہ بی ڈبلیوایف عالمی ٹور سپر 750 ٹورنامنٹ سے نام واپس لے لیا۔کدامبی سری کانت اور ایچ ایس پرنے بھی ورلڈ چمپئن شپ اور ایشیائی کھیلوں میں ملی ناکامی کا غم دور کرنے کے ارادے سے اتریں گے۔سری کانت کا سامنا پہلے دور میں چین کے ہوانگ سے ہوگا جبکہ پرنے انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی سے کھیلیں گے جنہوں نے ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا۔سمیر ورما کا سامنا کوریا کے کھلاڑی سے ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام 28 نومبر سے شروع ہورہا ہے ٹی ٹوینٹی کا شاندار BCL کرکٹ ٹورنامنٹ

بھٹکل مسلم یوتھ  فیڈریشن کے زیراہتمام مورخہ 28/ نومبر سے  ٹی ٹوینٹی بھٹکل کرکٹ لیگ (BCL) کا شاندار ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے جس میں بارہ ٹیموں کو کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان بارہ ٹیموں میں بھٹکل ، مرڈیشور اور منکی کی جملہ 32 ٹیموں کے 320 کھلاڑیوں میں سے  180 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ...

ٹیم انڈیا کے مایہ ناز کھلاڑی کے قریبی دوست نے کہا "عالمی کپ 2019 کھیلنا دھونی کا خواب"۔

مہندر سنگھ دھونی ٹیم انڈیا کی کپتانی چھوڑنے کے بعد سے ایک کھلاڑی کے ساتھ ساتھ وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم میں مینٹرکے طورپرکھیل رہے ہیں۔ 2018 دھونی کے لئے بین الاقوامی کرکٹ میں کچھ خاص نہیں رہا ہے۔ انہوں نے اپنی آخری نصف سنچری ایک سال قبل سری لنکا کے خلاف لگائی تھی اوروہ تب سے ...