جاپان نے 72برس قبل دوسری عالمی جنگ میں ہتھیار ڈالے تھے

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2017, 10:22 PM | عالمی خبریں |

ٹوکیو،15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جاپان کی جانب سے دوسری عالمی جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے واقعے کو آج 72 برس مکمل ہو گئے۔ اس سلسلے میں ٹوکیو میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد نے جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے تین ملین سے زائد جاپانیوں کو یاد کیا۔جاپانی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شریک شہنشاہ آکی ہیٹو نے کہا، ”ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے اور ندامت کے احساس کے ساتھ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ کبھی جنگ کی تباہ و بربادی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس تقریب میں وزیر اعظم شینزو وزیر اعظم آبے نے اپنے خطاب میں جنگ کے دوران براعظم ایشیا میں جاپانی دستوں کے ظلم ستم کی کوئی بات نہیں کی۔ انہیں  دوسری عالمی جنگ کے دوران کے مظالم کی پردہ پوشی کی کوشش کرنیکے تناظر میں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ آبے کے بقول، ”ہم مختلف نوعیت کے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے عالمی امن اور خوشحالی میں سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ان میں غربت کا خاتمہ بھی شامل ہے، جو آج کے تنازعات کی وجہ بنا ہوا ہے۔“
اس سے قبل منگل کے روز ہی آبے نے ٹوکیو کی یاسوکونی نامی اس یادگار کے لیے بھی دعا بھی ارسال کی، جو جنگ کے دوران مارے جانے والے فوجیوں کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے۔ یہ یادگار ان جنگی مجرموں کو بھی خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعمیر کی گئی ہے، جو  انیسویں صدی کے آخر میں اس تنازعے میں مارے گئے تھے۔ اس موقع پر آبے نے بذات خود اس متنازعہ مقام پر موجود نہیں تھے۔ ہیروشیما اور ناگاساکی میں جوہری حملوں کے بعد جاپان نے پندرہ اگست 1945ء کو ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔