جاؤرا سیمی مقدمہ:باعزت بری کیے گے ملزمین کے خلاف داخل اپیل سماعت کے لیئے منظور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2018, 11:33 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جمعیۃ علماء جبل پور ہائی کورٹ میں ملزمین کا دفاع کرے گی:گلزاراعظمی
ممبئی10جون(ایس او نیوز؍پریس ریلیز ) مدھیہ پردیش کے شہر جاؤرا سے تعلق رکھنے والے چار ملزمین جن پر ممنوع تنظیم سیمی کے رکن ہونے اور دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لیئے بینک لوٹنے کے الزامات عائد کیئے گئے تھے کو نچلی عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنیاد پر مقدمہ سے باعزت بری کردیا تھا جس کے خلاف ریاستی سرکار نے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی تھی جس کا نمبر 2625/2016 ہے جسے ہائی کورٹ نے سماعت کے لیئے منظور کرتے ہو ئے ملزمین کو نوٹس جاری کیاہے۔

اس معاملے کے تین ملزمین محمد ساجد عبدالستار، ابو فضل خان محمد عمران خان اور محمد اقرا عبدالراؤف نے جمعیۃ علما ء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی سے قانونی امداد طلب کی ہے اور اس تعلق سے انہوں نے مقامی وکیل محرم علی کے توسط سے ان کے خلاف داخل اپیل کی نقول اور دیگر دستاویزات دفتر جمعیۃ علماء ارسال کیئے ہیں ۔

جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے تینوں مسلم نوجوانوں کی جانب سے ارسال کی گئی قانون امداد کی درخواست کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ جمعیۃ علماء جبلپور ہائی کورٹ میں ملزمین کا دفاع کریگی اور اس تعلق سے سینئر وکلاء سے صلاح ومشورہ کیا جارہا ہے۔

گلزاراعظمی نے کہا کہ مقدمہ کا فیصلہ ۲۸؍ اگست ۲۰۱۴ء میں بھوپال ڈسٹرکٹ جج بی ایس بھدوریہ نے دیا تھا اور تمام ملزمین کو تعزیرا ت ہند کی دفعات 395,511,397 اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے قانون کی دفعات 13,16نیز دھماکہ خیز مادہ کے قانون کی دفعات 28(1-B) (B) 27 سے ناکافی ثبوت وشواہدکی بنیاد پر باعزت بری کردیا تھا لیکن دو سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے بعد ریاستی حکومت نے نچلی عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا جس سے ملزمین اور ان کے اہل خانہ کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزمین محمد ساجد عبدالستار، ابو فضل عمران خان اور محمد اقرار عبدالراؤف کے اہل خانہ کی جانب سے موصول قانونی امداد کی درخواست پر کارروائی شروع کردی گئی ہے اور مقامی وکیل محرم علی کو ہدایت دی ہیکہ وہ ریاستی حکومت کی اپیل کا جواب دینے کے لیئے سینئر وکلاء سے گفتگو کریں ۔

ایک نظر اس پر بھی

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...