25جنوری کو منایا جائے گاووٹرس ڈے۔ ’ملینیم ووٹر‘کو تقریب میں مدعو کیاجائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2018, 10:19 PM | ساحلی خبریں |

کاروار11؍جنوری (ایس او نیوز)ایڈیشنل ڈی سی مسٹر ایچ پرسنّا نے ضلع کے تمام تحصیلداروں کے ساتھ ڈی سی دفتر میں منعقدہ میٹنگ کے دوران بتایا کہ 25جنوری کوضلع کے تمام مقامات پرووٹرس ڈے منایا جائے گاجس میں ’ملینیم ووٹر‘کو مدعو کیا جاناچاہیے۔

ایڈیشنل ڈی سی نے تحصیلداروں کو بتایا کہ ہر سال کی طرح نیشنل ووٹرس ڈے منایاجانا چاہیے۔ امسال چونکہ الیکشن منعقد ہونے والے ہیں اس لیے یکم جنوری 2000کو جنم لینے والے اور نئے ووٹر کے طور پر اپنا نام اندراج کروانے والے نوجوان کو تعلقہ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والی تقریب میں’ملینیم ووٹر‘کے طور پر مدعو کیا جائے۔اس کے علاوہ تما م مقامی ادراروں ، تنظیموں اور طلباء کو اس پروگرام میں مدعو کیا جائے۔پولنگ بوتھ میں ضروری سہولتوں کے انتظام کی جانچ ہو اور اگر کچھ کمی ہے تو اس کی تلافی کرلی جائے۔ساتھ ہی ساتھ تمام کالجوں اور اسکولوں میں ’کیمپس ایمبیسڈر ‘ کا تعین کیا جائے۔متعلقہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی نگرانی میں ووٹرس کی تربیت اور بیداری کے پروگرام منعقد کیے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔