کمار سوامی کا جنتادرشن ، عوامی شکایات کا انبار 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd September 2018, 11:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو2؍ستمبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے حسب اعلان آج اپنی ہوم آفس کرشنا میں مہینے کے پہلے ہفتے کو جنتادرشن کا اہتمام کیا، جس میں ریاست کے کونے کونے سے آئے ہوئے افراد نے اپنے اپنے مسائل ریاست کے حکمران کو پیش کئے اور ان کی یکسوئی کے لئے کارروائی کی مانگ کی۔

کمار سوامی کی طرف سے یہ جنتادرشن کافی دنوں بعد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والے فریادیوں میں اکثریت معذورین کی تھی۔ عوام نے وزیراعلیٰ سے گھر ، روزگار ، مالی امداد ، پنشن ، زمین اور مقدموں کی یکسوئی سمیت کئی شکایات پیش کیں اور وزیر اعلیٰ نے ان تمام شکایات کو قبول کرتے ہوئے ان کی یکسوئی کے لئے اپنے افسروں کے حوالے کیا۔ طے شدہ وقت کی بجائے کمار سوامی جنتادرشن پروگرام میں دیڑھ گھنٹہ تاخیر پہنچے اور یہاں موجود لوگوں کی شکایات کو تفصیل سے سننے کے بعد اس پر کارروائی کا یقین دلایا۔

بیدر ، گلبرگہ ، رائچور اور دیگر دور دراز مقامات سے پہنچنے والے لوگوں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد یہی امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے مناسب کارروائی ہوگی۔ 200 سے زائد لوگ جنتادرشن میں موجود تھے، جن میں اکثریت معذوروں کی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام شرکاء کو تیقن دیا کہ ان کی طرف سے جو بھی عرضی دی گئی ہے اس پر قانون کے دائرے میں مناسب کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہاکہ حکومت سنبھالنے کے ابتدائی سودنوں تک انہوں نے ہر دن جنتادرشن کیا ہے، اور عوام کے مسائل سلجھانے کے لئے آج سے جنتادرشن ہفتے میں صرف ایک مرتبہ ہفتے کو ہوگا۔ دیگر ایام میں حکومت ریاست کے دیگر ترقیاتی امور پر توجہ دے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہر ہفتے کو وہ بذات خود جنتادرشن میں شریک ہر فرد سے ملاقات کریں گے اور اس کے مسائل کا جائزہ لینے کے بعد اسی وقت یہ فیصلہ کردیں گے کہ اس کی خواہش کے مطابق مسئلہ حل ہوسکتا ہے یا نہیں ۔

کمار سوامی نے کہاکہ اس کے علاوہ ماہانہ ایک بار کسی ایک ضلع میں جنتادرشن کا اہتمام کیا جائے گا۔ ضلعی سطح کے عہدیداروں اور یہاں کے منتخب نمائندوں کی موجودگی میں ہونے والے جنتادرشن کے دوران عوامی مسائل کو سلجھانے کی کوشش کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کو مستعد بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی سطح پر جنتادرشن کا مقصد یہ بھی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو جواب دہ بنایا جائے۔ پہلے ہی انہوں نے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ ہفتے میں ایک مرتبہ وہ ضلع کسی ایک تعلقہ کا دورہ کریں اور وہاں ترقیاتی عمل اور عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کریں۔ ضلعی سطح پر جنتادرشن کے دوران ان کی اس ہدایت پر افسروں کے عمل کی جانچ بھی ہوجائے گی۔

اس موقع پر کمار سوامی نے بتایاکہ ریاست کے شمالی حصوں میں عوام کو درپیش مسائل کی جانکاری کے لئے وہ 10تا15ستمبر شمالی کرناٹک کے علاقوں کا دورہ کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...