اکثریت نہیں ملی تو جنتادل (یس) اپوزیشن کا رول نبھائے گی: دیوے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2017, 11:59 AM | ریاستی خبریں |

چکمگلور:9؍دسمبر (ایس او نیوز) سابق وزیر اعظم و جنتا دل (یس) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے یہاں واضح کیا کہ آنے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں اگر جنتادل (یس) کو اکثریت حاصل ہوئی تو بہتر انتظامیہ فراہم کیا جائے گا۔ ورنہ اپوزیشن جماعت کا رول نبھائیں گے۔ کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دیوے گوڈا نے یہ وضاحت پیش کی اور کہا کہ اس سے قبل دھرم سنگھ کی حمایت کر کے دیکھ لیا، کمار سوامی کی جانب سے بی جے پی کی دوستی بھی دیکھ لی، اگرآئندہ انتخابات میں اکثریت حاصل نہیں ہوئی تو کانگریس یا بی جے پی کی حمایت نہیں کی جائے گی بلکہ اپوزیشن کا رول ادا کیا جائے گا۔ پارٹی امیدواروں کے انتخاب کے تعلق سے دیوے گوڈا نے کہا کہ تمام رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔ چند حلقوں میں سخت مقابلہ ہے ان تمام پر قابو پانے کے بعد یہی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں گوڈا نے کہا کہ جنتادل (یس) کنگ ہو یا کنگ میکر ہو اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔وزیر اعلیٰ سدارامیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سدارامیا سماجی انصاف کی وکالت کرتے ہیں لیکن خود انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا ہے ، جب ریاست میں خود میری قیادت میں جنتادل (یس) حکومت تھی پسماندہ طبقات کے 7؍افراد کو کابینہ درجے کو وزیر بنایا گیا تھا 8 لنگایتوں کو وزارت سے نوازا گیا۔سدارامیا نے اس طرح سماجی انصاف کیا ہے کہ خود اپنے طبقہ سے تعلق رکھنے والے صرف میئی کو وزیر بنایا وہ بھی ان کے ہاتھ سے گئی۔ دیوے گوڈا نے کہا کہ سدارامیا کا یہ الزام کہ گوڈا کی وجہ سے انہیں وزیر اعلیٰ کا عہدہ نہیں ملا بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ 1996میں 38عدد لنگایت اراکین اسمبلی تھے صرف 4کروبا طبقہ سے تعلق رکھنے والے تھے اب انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...