جموں سری نگر قومی شاہراہ پر آمدورفت کے لیے بحال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2018, 8:40 PM | ملکی خبریں |

بانہال،21اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں سرینگر قومی شاہراہ پر زمین کھسکنے کے بعد سڑک پر آئے ملبے کو حکام کی طرف سے ہٹائے جانے کے بعد اتوار کو اس شاہراہ پر ایک طرف سے ٹریفک بحال ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ رام بن ضلع میں رامسو کے نزدیک سنیچر کو شدید زمین کھسکنے سے ہائی وے متاثرہو گیا تھا اور ٹریفک شروع کرنے کے لئے 270 کلومیٹر ہائی وے کو صاف کرنے میں کم از کم پانچ گھنٹے کا وقت لگا۔حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح جموں سے سرینگر جانے والے گاڑیوں کو اجازت دے دی گئی جو وہاں پھنسے ہوئے تھے۔حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔حکام نے بار بار ٹریفک جام سے نجات حاصل کرنے کے لئے سرینگر سے جموں کی طرف جانے والے یکطرفہ ہائی وے کو ایک ماہ پہلے متبادل کے طور پر بند کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...