جموں و کشمیر کے بانہال کے قریب کھائی میں گری بس؛ 16 امرناتھ یاتری ہلاک؛ 30 سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th July 2017, 4:29 PM | ملکی خبریں |

سرینگر 16/ جولائی (ایس او نیوز)  جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کی ایک بس  حادثے کے شکار ہوگئی، جس میں اب تک ملی اطلاع کے مطابق 16 یاتری ہلاک ہوگئے ہیں. یہ حادثہ جموں کے رام بن ضلع میں بانہال کے قریب جموں سرینگر ہائی وے پر پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ  تیز رفتار بس کا پہیہ اچانک پھٹ پڑا، جس کے نتیجے میں. بس ایک کھائی میں جاگری. اس میں کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 35 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ائرلفٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

ابتدا میں  11 لوگوں کے مرنے کی اطلاع ملی تھی مگر بعد میں مزید لوگوں کے مرنے کی خبر موصول ہوئی۔ حادثے کے بعد موقع پر امداد اور بچاؤ کے لئے فوج کے جوان پہنچ گئے ہیں۔ حادثہ اتوار دوپہر قریب 12:50 کو پیش آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ڈوکلام علاقے میں چینی فوج کے قبضے کی مبینہ تصویر،کانگریس نے مودی سرکارکوگھیرا،سرحدکی حفاظت میں ناکامی کاسنگین الزام

کانگریس نے ڈوکلام علاقے میں چینی فوج کے ذریعہ ایک بڑا فوجی ٹھکانہ بنانے کے سلسلے میں آرہی میڈیا رپورٹس اورسیٹیلائٹ تصویروں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کو گمراہ کرنے کے بجائے ملک کے عوام کواصلیت بتانی چاہیے۔

ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے کارتی چدمبرم

سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے کی جانچ کے سلسلے میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ای ڈی نے کارتی کو اس معاملے کے تفتیشی افسر (آئی او)کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا تھا۔

سپریم کورٹ نے دی فلم ’پدماوت‘ کی ملک بھر میں نمائش کی اجازت؛ بی جے پی کو زبردست دھچکا؛ کرنی سینا کی تھیٹروں میں توڑپھوڑ

سپریم کورٹ نے فلم ’’پدماوت‘‘ پر جاری تنازعہ پر ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملک کی چار ریاستوں میں عائد پابندیوں پر حکم التواء جاری کردیا اور ملک کی تمام ریاستوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بغیر کسی روک ٹوک فلم کی نمائش کی اجازت دے،