جموں وکشمیر : پاکستانی گولی باری میں ایک جوان شہید، چار زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th March 2019, 11:40 PM | ملکی خبریں |

جموں، 18 مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) پاکستانی فوج نے جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر پیر کو مسلسل دوسرے دن امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید گولاباری کی جس میں فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پیر کی صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے پاکستانی فوج نے راجوری ضلع کے سندربنی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر مورٹار سے گولے داغے اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے اس کا سخت جواب دیا۔ترجمان نے بتایاکہ واقعہ میں رائفل میں کرم جیت سنگھ شدید زخمی ہو گئے اور بعد میں انہوں نے دم توڑ دیا۔چار دیگر فوجی زخمی ہو گئے اور ان میں سے دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔24 سالہ رائفلمین پنجاب کے موگا ضلع میں دھرم کوٹ تحصیل کے تحت جنیر گاؤں کے رہنے والے تھے۔فوجی کے خاندان میں ان والدین ہیں۔دفاعی ترجمان نے سنگھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں نڈر اور بہادر سپاہی بتایا۔انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ قربانی اور فرض کی ذمہ داری کے لئے ملک ہمیشہ ان کا شکر گزار رہے گا۔حکام کے مطابق سندربنی سیکٹر میں کیری بٹٹل سرحدی علاقے میں گولہ باری ہوئی۔پاکستان فوج نے اتوار کو بھی بغیر کسی اکساوے کے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...