محبوبہ مفتی کے خلاف فحش زبان استعمال کرنےکے الزام میں چوہدری راجندر سنگھ راجستھان سے گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 12:04 AM | ملکی خبریں |

جموں10جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)  20مئی 2018کو ضلع کٹھوعہ کے ہیرانگر میں ڈوگرہ سوابھیمان ریلی کے دوران جموں وکشمیر ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف ناشائستہ اور فحش زبان استعمال کرنے والے ملزم چوہدری راجندر سنگھ عرف بابی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کٹھوعہ پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم کو راجستھان پولیس کی مدد سے اودے پور راجستھان سے گرفتار کیا۔ ایس ایس پی کٹھوعہ سردھاری پٹیل نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا’جی ہاں ، بابی(چوہدری راجندر سنگھ)کو صبح صادق اودھے پور راجستھان سے اس مقصد کے لئے تشکیل دی گئی پولیس ٹیموں میں سے ایک ٹیم نے گرفتار کیا‘۔

انہوں نے بتایاکہ ملزم کو کل کٹھوعہ واپس لیاجائے گا۔ اس بارے میں مزید انہوں نے کوئی بھی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔لال سنگھ نے 20 مئی کو (اتوار کے روز) رسانہ عصمت دری و قتل کیس کی سی بی آئی انکوائری کے مطالبے کو لیکر کٹھوعہ کے لکھن پور سے ہیرا نگر تک ایک پیدل ریلی نکالی جس کے دوران اُن کے بھائی چوہدری راجندر سنگھ نے وزیر اعلیٰ کے لئے انتہائی نازینہ الفاظ کا استعمال کیاتھا۔ ان کے خلاف خلاف پولیس تھانہ ہیرا نگر میں آر پی سی کی دفعہ509اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دفعہ66اور67کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم کافی عرصہ سے مفرورتھے۔

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کٹھوعہ نے ملزم کی گرفتاری کے لئے بلاضمانتی وارنٹ جاری کئے ہوئے تھے۔ریاستی پولیس نے اسے اشتہاری ملزم قرار دے رکھا تھا۔ ضلع پولیس ہیڈکوارٹرس کٹھوعہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اشتہار میں کہا گیا تھا ’راجندر سنگھ عرف بابی ولد سرن سنگھ ساکن وارڈ نمبر 2 کٹھوعہ (پولیس کو) ایف آئی آر 87/2018 کے سلسلے میں مطلوب ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت متعدد سیاسی وسماجی شخصیات نے اس کے خلاف سخت برہمگی کا اظہار کیاتھا۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے 22 مئی کو اپنے ایک ٹویٹ میں اُن لوگوں کا شکریہ ادا کیا تھا جنہوں نے موصوفہ کے خلاف انتہائی ناشائستہ زبان استعمال کرنے والے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...