جموں وکشمیر:وزیر اعظم سے کل جماعتی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی،11/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدرپروفیسربھیم سنگھ نے وزیراعظم نریندرمودی سے جموں وکشمیر کی جموں وکشمیر کی مقامی سیاسی پارٹی حریت کے تینوں دھڑوں سمیت تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا جس سے ریاست میں امن بحالی اور لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے جلد حکمت عملی وضع کی جاسکے۔انہوں نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کرکے ان سے اس سلسلہ میں مداخلت کرنے اپیل کی جس سے جموں وکشمیر میں ہر طرح کے تشدد کا خاتمہ ہوسکے اور ریاست کے لوگوں خا ص طورپر نوجوانوں میں اعتماد بحال ہوسکے۔نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدرپروفیسربھیم سنگھ نے وزیراعظم نریندرمودی سے جموں وکشمیر کی جموں وکشمیر کی مقامی سیاسی پارٹی حریت کے تینوں دھڑوں سمیت تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا جس سے ریاست میں امن بحالی اور لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے جلد حکمت عملی وضع کی جاسکے۔پنتھرس سربراہ نے اس سلسلہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کرکے ان سے اس سلسلہ میں مداخلت کرنے اپیل کی جس سے جموں وکشمیر میں ہر طرح کے تشدد کا خاتمہ ہوسکے اور ریاست کے لوگوں خا ص طورپر نوجوانوں میں اعتماد بحال ہوسکے۔