جموں و کشمیر:دہشت گردبناآئی پی ایس افسرکابھائی دو ساتھیوں کے ساتھ تصادم میں ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd January 2019, 11:55 PM | ملکی خبریں |

سرینگر،22جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں منگل کوسیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس)افسر کا بھائی سمیت تین شدت پسندمارے گئے،ایک فوجی بھی زخمی ہوا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شیرمل گاؤں میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں درگ گڈگاؤں کاشمس الرحمن مینگنوبھی شامل ہے۔شمس الرحمن مینگنو 2012بیچ کے آئی پی ایس آفیسر انعام الحق مینگنوکا چھوٹا بھائی ہے،حق ابھی شمال مشرقی ہندمیں تعینات ہے،تحریک میں شمولیت سے قبل شمس الرحمن سرینگر کے ایک کالج سے یونانی طب میں گریجویشن کررہاتھا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے تین ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے،زخمی جوان کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔واقعہ کوکورکررہے 4میڈیااہلکار سیکورٹی افواج کی طرف سے ماری گئی گولی سے زخمی ہوئے ہیں۔جائے واقعہ کے قریب گزشتہ چار گھنٹوں میں شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔مظاہرین نے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو روکنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز نے بھیڑ کو منتشرنے کے لئے آنسو گیس گولیاں اور گولی بندوقوں کا استعمال کیا۔اس سے پہلے اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس علاقے میں 6سے سات دہشت گرد تھے، جن میں حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر شامل تھے۔قومی رائفلز (آر آر)اور ریاستی پولیس کے خصوصی آپریشنز فورس (ایس اوجی)نے دہشت گردوں کے خلاف ایک مہم شروع کی۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...