جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم
سری نگر5جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں وکشمیرکے پلوامہ ضلع میں ہفتہ کو دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔پولیس کے ایک اہلکار نے کہاہے کہ سیکورٹی فورسز کو ارپل گاؤں میں دہشت گردوں کے خفیہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کی بنیاد پر ہفتے کی صبح محاصرے اور تلاش مہم چلائی گئی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کے بعدسیکورٹی فورسزنے بھی جوابی کارروائی کی۔افسر نے کہا کہ فائرنگ جاری ہے اور تفصیلی معلومات ملنی باقی ہیں۔