جموں وکشمیر کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ہندستان اور پاکستان سے تیسری ’دل سے دل کی بات‘ کانفرنس کی اجازت دینے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 8th December 2018, 3:15 AM | ملکی خبریں |

جموں:7/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)vجموں وکشمیر کے لیڈروں اور دانشوروں کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے کنوینر پروفیسربھیم سنگھ نے ہندستانی اور پاکستانی حکومت سے فروری 2019 کے پہلے ہفتے میں نئی دہلی میں تیسری ’دل سے دل کی بات ‘ کانفرنس کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔کوآرڈی نیشن کمیٹی کے کنوینر پروفیسر بھیم سنگھ نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو تحریر کردہ ایک خط میں ان سے فروری2019کی پہلی ، دوسری اور تیسری تاریخ کو نئی دہلی میں تیسری ’دل سے دل کی بات‘ کانفرنس کی نئی دہلی میں اہتمام کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوآرڈی نیشن کمیٹی اس سے پہلے 2005اور 2007میں اس طرح کی کانفرنسوں کا اہتمام کرچکی ہے جب ڈاکٹر منموہن سنگھ ملک کے وزیراعظم تھے اور جس کا ریکارڈ وزارت داخلہ کی فائلوں میں موجود ہے۔ انہو ں نے خط میں وزیر داخلہ کو بتایاکہ گزشتہ دل سے دل کی بات کانفرنس کی صدارت پاک مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعظم آنجہانی سردار عبدالقیوم خان نے کی تھی۔ اس کانفرنس میں کشمیر حریت کانفرنس کے نمائندوں سمیت جموں وکشمیر اور لداخ کی قیادت نے بھی شرکت کی تھی۔انہوں نے وزیر داخلہ کو خط میں بتایا کہ تیسری دل سے دل کی بات کانفرنس کا اہتمام کرنے کا مقصد جموں وکشمیر کی سیاسی اور سماجی قیادت اور گلگت ۔بلتستان سمیت پاک مقبوضہ کشمیر کے نمائندوں کے مابین کھلی بات چیت کا موقع فراہم کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیسری دل سے دل کی بات کانفرنس سے جموں وکشمیر میں امن بحالی اور ہندستان پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات میں مد د ملے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...