بہار سیلاب متاثرین کی بازآباد کاری کے لئے دل کھول کر تعاون کریں :قاری عبد الرشید حمیدی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 12:18 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز)جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے صوبہ مہاراشٹر میں جمعیہ علماء کی تمام اکائیوں نے منظم انداز میں بہار سیلاب متاثرین کے لئے راحت رسانی اور ریلیف کاکام سرگرمی کے ساتھ جاری رکھا ہے ۔سر دست جمعیۃ علماء عبوری راحت کے لئے ابتدائی مرحلہ میں خورد و نوش کی اشیاء،روز مرہ کے استعمال میں آنے والے سامان،کمبل اور ملبوسات مصیبت زدہ لوگوں کے درمیان تقسیم کر رہی ہے۔ 

بہار میں وسیع پیمانے پر ہوئی تباہی وبربادی کے مد نظر یہ ریلیف نا کافی ثابت ہو رہی ہے۔جس کے لئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بند راحت رسانی وبازآبادکاری کی ضرورت ہے اس لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملت کے تمام افراد کو سرگرم حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے تحت جمعیۃ علماء پربھنی (ارشد مدنی) کے ایک چاررکنی وفد نے صوبائی د فتر واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ حاضر ہوکر اپنے علاقے سے جمع شدہ رقم داخل دفتر کی ۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹرنے بتایا کہ جمعیۃ علماء ضلع پربھنی کے صدر قاری عبد الرشید حمیدی اپنے احباب مولانا اعجاز احمد بیتی صدر جمعیۃ علماء ضلع ہنگولی،مولانا سید غلام رسول بیتی نائب صدر جمعیۃعلماء ضلع پربھنی اور حافظ سلیم صاحب نائب صدر جمعیۃعلماء شہر پربھنی کے ساتھ ریاستی دفتر پہونچے اور جمعیۃ علماء کے ریاستی ذمہ دارن سے ملاقات کرکے پربھنی سے جمع ہوئی رقم مبلغ 1,12,750/-روپئے متاثرین کی باز آباد کاری کیلئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفتر میں جمع کرائی ۔ 

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ کل جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفتر میں ممبئی ،تھانے اور پالگھر کی تمام مقامی یونٹوں کے ذمہ داروں کی ایک ہنگامی میٹنگ بلائی گئی تھی،جس میں بہار کی موجودہ صورت حال، وہاں کی تباہی وبربادی اورباز آبد کاری کے امکانات پر غور و خوض کیا گیا ۔اور جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی جانب سے جاری ہدایت کی روشنی میں باز آباد کاری کے لئے وسائل اور فنڈ جمع کرنے کی اپیل کی گئی ۔

مولانا نے یہ بھی فرمایا کہ اس میٹنگ میں شریک ہونے والوں کے حوصلوں کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹرکے پاس ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپئے اس مد میں جمع ہوجائیں گے۔

مولانا نے ریاست کی ضلعی ،شہری اور مقامی یونٹوں کے ذمہ داران ،اصحاب خیر اورائمہ مساجد سے اس کار خیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...