مظفر نگر کے بڑھانہ میں جمعیۃ علماء کے زیراہتمام عید ملن کی شاندار تقریب؛ کئی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd June 2018, 7:26 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بڑھانہ/مظفرنگر(پریس ریلیز/ایس او نیوز) جمعیۃ علماء بڑھانہ کے زیر اہتمام ’’عید ملن‘‘ کی ایک اہم تقریب فیض گارڈن میں منعقد ہوئی جس میں دیہی علاقوں سے بلا لحاظ مذہب بڑی تعداد میں پردھان صاحبان ،کئی سابق ممبران اسمبلی وایم پیز نیز شہر کے ایس ڈی ایم اور کوتوال سمیت بڑی تعداد میں برادران وطن نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر سابق ایم پی ہریندر ملک نے کہا فرقہ پرستی کے خلاف ہمیں واضح لائن اختیار کرنی ہوگی ،انھوں نے کہا بھائی چارہ اس ملک کے خمیر میں کچھ اس طرح شامل ہے کہ ہندوستان کی عالمی شناخت ہی یہ ہے کہ یہاں مختلف مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر رہتے ہیں۔انھوں نے کہا حکمراں جماعت چاہتی ہی یہ ہے کہ ہم اور آپ سب مل کر پُرانی باتوں میں الجھے رہیں اور وہ کامیاب ہوجائے۔ہریندر ملک نے صاف کیا کہ اگلاعید ملن فرقہ پرستوں کی حکمرانی میں نہ ہو۔

جمعیۃ علماء کے ریاستی نائب صدر مولانانذر محمد قاسمی نے کہا کہ یاد کیجیے اس وقت کو جب ۴ بر س پہلے تحصیل کیرانہ کے گاؤں بوچا کھیڑی سے فرقہ وارانہ فساد کا آغاز ہوا تھااور گاؤں میں عبادت گاہ اور مقدس کتاب کو نقصان پہنچایاگیا تھا،خدا کا شکر ہے کہ حالیہ ضمنی انتخاب میں ہندؤوں اور مسلمانوں نے اُس فساد کو اُسی علاقہ میں دفن کردیا ہے ،کیرانہ پارلیمانی حلقہ میں سیکولر امیدوار کی جیت اسی کا نمونہ ہے۔انھوں نے کہا کہ صاف ستھری سیاست ہونی چاہیے ۔اس میں دوسری کسی چیز کی آمیزش نہیں ہونی چاہیے۔

سابق ایم ایل اے راج پال بالیان نے کہا اس علاقہ میں فرقہ وارانہ فساد ہوا ،یہ ایک حقیقت ہے کہ تا ہم یہ دوسری حقیقت ہے کہ اسی علاقہ کے لوگوں نے مشترکہ طور پر اُس کا جواب بھی دیدیا کہ گاؤں لھساڑھ میں جہاں سے تمام مسلمان اُس وقت نقل مکانی کرآئے تھے، آج وہاں فسطائی جماعت کے امیدوار کو کُل ۲ ووٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان میں آج بھی مسموم ماحول کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

سابق وزیر اور راشٹریہ لوک دل کے سینیئر رہنما یوگراج سنگھ نے کہا کہ کبھی بھی کوئی سماج خراب نہیں ہوتا ہے،البتہ فرد خراب ہوجاتے ہیں ۔انھوں نے کہا کیرانہ کا حالیہ پارلیمانی انتخاب اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔انھوں نے کہا کہ  ہمیں ہندو مسلم اتحاد کو سیاست سے جوڑنا ہوگا اور غلط ذہنیت کے لوگوں کو باہر کا راستہ دکھانا ہوگا۔مولانا مصطفیٰ قاسمی نے کہا کہ  جن لوگوں نے سماجی فاصلہ پیدا کیا تھا،آج ان کے  یہاں کوئی پوچھ نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ  طبقاتی منافرت عارضی ہوا کرتی ہے،اصل تو بقائے باہمی ہی ہے ،جو اس ملک کی بنیاد ہے۔انھوں نے کہا ماحول اور حالات پر بہت کچھ منحصر ہواکرتا ہے۔اس لیے ہمیں ماحول کی سازگاری پر دھیان دینا چاہیے۔

مفتی عبد الصمد قاسمی اور مولاناشعیب عالم قاسمی نے کہا کہ اس نوعیت کی مشترکہ تقاریب معاشرہ کی پائیداری کے لیے اہم رول اداکرتی ہیں ۔انھوں نے کہا آج عید ملن ہے ،جہاں ہندو مسلم بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں،یہ جمعیۃ علماء کی مساعی جمیلہ کا نتیجہ ہے ۔سہکاری سمیتی کے چیرمین سریندر سہراوت نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کاہے،کیونکہ آزادی کی لڑائی ہم سب نے مل کر لڑی ہے۔

قبل ازیں بزرگ عالم دین وخلیفۂ مجازمولانا محمد عمران حسین پوری کا پیغام پڑھ کر سنایاگیا ،جس میں اس نوعیت کی تقاریب کو سماج کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے  سماجی منافرت اور فاصلے کم ہوں گے۔پیغام میں کہاگیا ہے کہ جمعیۃ علماء کا یہ قابل قدر کارنامہ ہے۔ حاجی شاہد تیاگی اور بال کشیور تیاگی نے جمعیۃ علماء بڑھانہ کی کار کردگی کو سراہااور کہا کہ ماضی قریب تک لوگ ایک دوسرے کے تہوار پر خوشیاں بانٹا کرتے تھے ،لیکن آج کچھ دوریاں بڑھی ہیں،ہمیں اس دوری کو اسی طرح کے پروگراموں سے ختم کرنا ہوگا۔

اسی نوشہر بڑھانہ کے جنرل سکریٹری آصف قریشی نے اس حوالہ سے جمعیۃ کا تعارف کراتے ہوئے ،جمعیۃ کے بنیادی اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حالیہ دہائی میں اس طرح کے عید ملن کاآغاز صدر محترم مولانا سید ارشد مدنی نے کیا ہے،ہم لوگ مقامی سطح پر انھیں کی ہدایات کی روشنی میں عمل پیرا ہونے کے لیے کوشاں رہتے ہیں ،جس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

شہری صدر حافظ تحسین رانا نے اسٹیج پر موجود مہمانا ن کرام کا تفصیلی تعارف کیا اور حاضرین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ علاقہ  کی سرزمین بقائے باہمی اور یگانگت کے لیے بہت ہی زرخیز ہے ۔اس علاقہ میں انھیں خطوط پر مزید محنت کی ضرورت ہے۔

پروگرام کی ابتدائی نشست میں ایس ڈی ایم بڑھانہ کمار بھوپیندر بھی آئے اور کم  وقت کی بناپر منتظمین کو مبارکباد دے کر رخصت ہوگئے۔دیگر خطاب کرنے والوں میں مولانا عبد الجلیل ،عادل پردھان ،حاجی شرافت،سدھیر بالیان ،مانگے رام پنوار ،سبودھ تیاگی ( سپا کے سینیئر لیڈر) قاضی ندیم وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔خصوصی شرکاء میں قاری سلیم مہربان،مولانا حسین ،قاری جسیم،مفتی عبد القادر،توحید تیاگی ،محمد انعام مہر،اسلام سیفی،مولانا نسیم مفتاحی ،حافظ شہزاد رحمانی،راشد خان ،حاجی جمشید ،طاہر پردھان ،ساجد پردھان وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔