کٹک اور جمشید پور میں بنائے گئے جھوٹے مقدمات کی جمعیۃ علماء پیروی کریگی:گلزار اعظمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2017, 11:09 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 21 ؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایس او نیوز)ممنوع دہشت گرد تنظیم القائدہ سے تعلق رکھنے کے الزمات کے تحت گرفتار مشہور عالم دین مولانا انظر شاہ قاسمی، مولاناعبدالرحمن ، عبدالسمیع اور دیگر کے خلاف دہلی میں این آئی اے عدالت میں مقدمہ قائم ہے جس پر ملزمین کے خلاف کن کن دفعات کے تحت مقدمہ چلے گا پربحث چل رہی ہے لیکن اس معاملے میں متذکرہ ملزمین کے خلاف کٹک اور جمشید پور میں بھی مقدمات قائم کیئے گئے ہیں جس پر دفاعی وکلاء کی عدم دستیابی کے سبب مقدمہ کی سماعت التواء کی شکار تھی لیکن اب ملزمین کے دفاع کے لیئے دونوں مقامات پر جمعیۃ کی کوششوں سے چند وکلاء آگے آئیں ہیں اور جلد ہی باقاعدہ اس معاملے میں سماعت شروع ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کیا ۔

گلزار اعظمی نے بتایا کہ ملزمین اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے موصول ہونے والی قانونی امداد کی درخواست اور صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سیدارشد مدنی دامت برکاتہم کی ہدایت پر ملزمین کو قانونی امداد فراہم کیئے جانے کا افیصلہ کیا گیا ہے اور اس تعلق سے جمعیۃ علماء کی جانب سے پٹنہ سے بھیجے گئے ایڈوکیٹ واصف رحمن خان نے کٹک اور جمشید پور میں گذشتہ دنوں متعدد وکلاء سے ملاقات کی اور انہیں ملزمین کے مقدمات کی پیروی کے لیئے آگے انے کی گذارش کی جس پر چند وکلاء نے مثبت اشارے دیئے ہیں اور انہوں نے ملزمین کے دفاع میں اپنی خدمات پیش کرنے کا یقین دلایا ہے۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسیوں نے کٹک میں مولانا عبدالرحمن علی خان اور جمشید پور میں عبدالسمیع و دیگر کے خلاف القاعدہ کے رکن ہونے اور نوجوانوں کو تقریروں کے ذریعہ جہاد کے لیئے اکسانے کا الزام لگا کر مقدمہ قائم کیا ہے جس کی سماعت جلد شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کی6؍ جنوری کی شب نو بجے مولانا انظر کو دہلی پولس نے ممنوع تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا اور تحقیقاتی دستہ نے عدالت کو بتایا تھاکہ ملز مین ممنوع تنظیم القاعدہ کا سرگرم رکن ہے اور اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

اسی تناظر میں دارالعلوم دیوبند کے فارغ مولانا عبدالرحمن ، عبدالسمیع اور دیگر کی گرفتاری بھی عمل میںآئی تھی جن کے مقدمات کی سماعت دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں جاری ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...