دہلی کے جنتر منتر پر میانمار میں جاری نسل کشی کے خلاف جمعیۃ علماء کا مظاہرہ 21ٌستمبر کو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 10:47 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،13؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میانمار میں جاری نسل کشی نے پوری دنیا کی ضمیر کو چوٹ پہنچائی ہے ۔ مختلف ممالک میں انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والی تنظیمیں مذمت اور مظاہرے منعقد کررہی ہیں ۔ اسی تناظر میں جمعےۃ علماء صوبہ دہلی کے زیر ا ہتمام 21؍ستمبر کو جنتر منتر پر ایک عظیم الشان مظاہرہ منعقد ہونے جارہاہے۔

مظاہرے کوباا ثربنانے کے لیے آج جمعیۃ بلڈنگ گلی قاسم بلی ماران میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت مولانا جاویدصدیقی قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء دہلی نے کی ۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جمعرات 21ستمبر کا دن انسانیت کی بقاء کے لیے خاص کرلیں اور صبح دس بجے جنتر منتر ضرور پہنچیں۔ انھوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمو دمدنی میانمار کے معاملے میں عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا یہ احساس ہے کہ میانمار میں جاری بے انتہاء مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔میٹنگ میں قاری عبدالسمیع نائب صدر جمعیۃ علماء دہلی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی ، مولانا غیاث ترکمان گیٹ،مولانا غیور قاسمی، مولانا عرفان قاسمی آرگنائزر جمعےۃ علماء ہند ،مولانا عبدالسبحان نبی کریم اور بھائی اسلام الدین نبی کریم ، وسیم صدیقی، قاری ہارون اسعدی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گورنر جموں وکشمیر آئین کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کریں: بھیم سنگھ

نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ،سابق رکن اسمبلی اور اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزکیوٹیو چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرہ سے درخواست کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر آئین کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کریں۔

جموں  کشمیر میں محبوبہ سرکار گرنے کے بعد   ڈی جی پی نے  کہا، آتنگ کے خلاف اب تیز ہونگے آپریشن؛ گورنر رول میں کام کرنا ہوگا آسان

جموں کشمیر میں محبوبہ سرکار گرنے کے بعد بدھ کو گورنر این بوہرانے ریاست کی کمان سنبھال لی ہے کشمیر میں اس کے ساتھ ہی  انتظامی  ہلچل تیز  ہوگئی ہے ۔

اُڈپی میں بائک کو ٹکر دے کر فرار ہونے والے ٹمپو ڈرائیور پرچار سال بعد عدالت نے عائد کیا 2500 روپیہ جرمانہ

اُڈپی چیفسیویل جج اینڈ چیف میجسٹریٹ  فرسٹ کلاس عدالت نے  ایک ٹمپو ڈرائیور پر بائک کو  ٹکر دے کر فرار ہونے کے جرم میں 2500 روپیہ جرمانہ عائد کیا ہے اور رقم نہ بھرنے کی صورت میں اُسے چھ ماہ کی جیل کی سزا سنائی ہے۔

پی یو سی سالِ دوم سائنس طلباء کے لیے مفت کوچنگ

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اے سی سی پی ایل آرگنائزیشن بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب بیدر ضلع کے مسلم طلباء جو پی یو سی سالِ دوم سائنس طلباء کو جولائی 2018ء تا جنوری2019تک اے سی سی پی ایل کی جانب سے مفت کوچنگ دی جائے گی۔

جاپان میں.1 6 شدت کا زلزلہ، تین افراد ہلاک

اوساکا اور اس کے گرد و نواح کا شمار جاپان کے اہم ترین صنعتی مراکز میں ہوتا ہے اور زلزلے کے بعد علاقے میں واقع بیشتر کارخانوں میں کام بند کردیا گیا ہے۔جاپان کے دوسرے بڑے شہر اوساکا میں آنے والے 6.1شدت کے زلزلے سے اب تک تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔