جمعیۃ علماء ناگپور میں پرچم کشائی ا ور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th August 2017, 12:50 PM | ملکی خبریں |

ناگپور،16؍اگست(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ضلع ناگپور کے زیر انتظام یوم آزادی کی تقریب ڈاکٹر شرف الدین ساحل کی صدارت میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔نیز صدر تقریب ڈاکٹرساحل صاحب کے ہاتھوں پرچم کشائی بھی عمل میں آئی ۔

رسم پرچم کشائی کے بعدحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مشہور مصنف اور مایہ ناز عالم ڈاکٹر شرف الدین ساحل نے کہا کہ آج کے بچے آزادی کی قدر و قیمت کو کیا جانیں ۔تاریخ گواہ ہے کہ 1857کی تحریک آزادی سے لیکر 1947تک کے نوے سال کے دوران مولانا ابو الکلام آزاد ،حسرت موہانی،محمد علی جوہر،شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی ،مولانا فضل حق ،شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی اور ان گنت علماء نے برسوں جیل کی سلاخوں کے پیچھے اپنی زندگیاں گزاری ہیں۔یہ آزادی بڑی قربانیاں دے کر حاصل کی گئی ہے ۔مولانا ابو الکلام آزاد مسلسل پانچ سال رانچی کے جیل میں قید رہے۔انگریزوں کی مخالفت میں مسلمانوں نے جگہ جگہ تحریکیں چلائیں ۔ناگپور میں 39؍ لوگوں کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ،جن 8؍ مسلمان تھے ۔



ڈاکٹر ساحل نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی جد و جہد آزادی کی تاریخ کا سب سے اہم باب مسلمانوں کے خون سے لالہ زار ہے،جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مسلمانون نے اس ملک پر صدیوں حکمرانی کی ہے۔اس لئے انہیں انگریزوں کی غلامی لعنت کا طوق نظر آئی ،اور وہ اس کے خلاف صف آراء ہو گئے۔اور دیگر برادران وطن کو بھی اپنے ساتھ شامل کر کے بلا لحاظ مذہب وملت ہندوستان پر صرف ہندوستانیوں کے حق کی صدا لگائی ،ج سکے نتیجہ میں تما م شہری انگریزوں کے جبر و استبداد کے خلاف سینہ سپر ہوگئے۔

اس موقع پر علاقہ کے پی آئی ،پی ایس آئی ،جمعیۃ علماء کے عہدیداران و اراکین ،علماء کرام اور ائمہ حضرات کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...