آتشزدگی متاثرین میں جمعیۃعلماء دھولیہ کی ریلیف 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 7:51 PM | ملکی خبریں |

 

دھولیہ 6؍ ستمبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) مسلم اکثریتی علاقہ دھولیہ سے 50کلو میٹر کی دوری پر پارولہ نامی گاؤں میں آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ،جس میں گھر کی ساری چیزیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جمعیۃعلماء دھولیہ (ارشد مدنی) کا وفد حافظ حفظ الرحمٰن صدر جمعیۃعلماء ضلع دھولیہ کی قیادت میں متاثرہ مکان کاسروے کرنے کے لئے پہونچا۔

اطلاع کے مطابق 31اگست کو رات 01:00بجے شارٹ سرکٹ کا واقعہ پیش آیا ۔جس کی زد میں ایک ایسا مکان آیا جس میں چھ بھائیوں پر مشتمل ایک خاندان رہتا تھا ، آگ اتنی شدید تھی کہ اس کی زد میں آکرگھر میں مقیم دو بھائیوں کا سارا سامان خاکستر ہوگیا۔الحمد للہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

اس موقع پر مولانا شکیل احمد قاسمی اور الحاج مشتاق صوفی نے متاثرین کو دلاسہ دیتے ہوئے عبوری راحت و ضروریات زندگی کے لئے پچیس ہزار روپیہ نقد عنایت فرمایا ،اور ان کی غمخواری کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں اللہ رب العزت آپ کی اس مشکل کو آسان فرمائے اور نقصانا ت کا مداوا فرمائے،آمین ۔

وفد میں حافظ حفظ الرحمٰن (صدر جمعیۃعلماء ضلع دھولیہ )محمد اکبرسر،جناب محمد نعمان سر،محمد سلیم بھیا برتن والے،محمد سلیم شیخ وغیرہ شامل تھے۔   
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...