علاقہ ودربھ کے ضلع امراوتی و بلڈانہ میں جمعیۃعلماء(ارشد مدنی) کی کمیٹی تشکیل
ممبئی،5جنوری(ایس او نیوز؍پر یس ریلیز) جامع مسجد امراوتی میں جمعیۃعلماء ضلع امراوتی کے اراکین کی موجودگی میں انتخابی میٹنگ عمل میں آئی۔جس میں اراکین کی تائید و حمایت سے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے نائب صدر مولانا اشتیاق احمد قاسمی، جمعیۃعلماء پوئی کے صدر مولانا زبیر احمد قاسمی اور رکن جمعیۃعلماء مہاراشٹر مولانا کلیم اللہ قاسمی ،جمعیۃعلماء بلڈانہ کے صدرحافظ شیخ خلیل اللہ صحافی کی موجودگی میں نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔جس میں حافظ محمد سلیمان منصوری کوسر پرست نامزد کیا گیا ،جبکہ مفتی ضیاء اللہ اشاعتی قاسمی کو صدر ،مولانا مشتاق اشرفی ،مولانا سید امجد علی قاسمی،قاری ساجد اشاعتی کو نائبین صدر اور حاجی محمد نثار کو جنرل سکریٹری ،مولانا عبد الصمد قریشی،حاجی محمد ہارون کو جوائنٹ سکریٹری ،تاج الدین کو خازن اور محمد عقیل کو جوائنٹ خازن منتخب کیا گیا ۔
جمعیۃعلماء ضلع بلڈانہ :مسجد ابو بکر ،بی بی پارک،زمزم نگر شیگاؤں،ضلع بلڈانہ میں جمعیۃعلماء ضلع بلڈانہ کے اراکین منتظمہ کی انتخابی نشست حافظ شیخ خلیل اللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی ،جس میں حافظ شیخ خلیل اللہ کوجمعیۃعلماء ضلع بلڈانہ کا آئندہ میعاد کے لئے صدر منتخب کیا گیا۔جبکہ نائبین صدر کے لئے مولانا عباس مہتمم مدرسہ جامعۃ الصالحات کھیرڈی بیس ،جلگاؤں جامود،حاجی سید احمد صدر جامع مسجد و شیگاؤں ،مولانا ضیاء اللہ مہتمم مدرسہ خنساء للبنات بلڈانہ،حافظ آصف شاہ چکھلی کو منتخب کیا گیا ۔خازن کے لئے حاجی محمد ریاض سوداگر دھاڑ اور جنرل جنرل سکریٹری کے لئے مفتی محمد انیس الدین اشرفی پاتورڈوی مہتمم دار العلوم احیاء سنت لوہارہ کا انتخاب کیا گیا۔ اس موقع پر جمعیۃعلماء ضلع بلڈانہ کے سکریٹریز کے طور پر حافظ عبد الغفار آلیواڑی،واثق نوید ہری کا فیل کھامگاؤں،الحاج وقار احمد خان لاکھنواڑہ،کھامگاؤں کو منتخب کیا گیا ۔
واضح رہے کہ ریاستی آبزرور جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے نائب صدر مولانا اشتیاق احمد قاسمی، جمعیۃعلماء پوئی کے صدر مولانا زبیر احمد قاسمی اور رکن جمعیۃعلماء مہاراشٹر مولانا کلیم اللہ قاسمی کی موجودگی میں عمل میں آیا ۔