حیدرآباد بم دھماکہ معاملہ: نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف جمعیۃ علماء ہائی کورٹ سے رجوع ہوگی :گلزار اعظمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th September 2018, 11:16 AM | ملکی خبریں |

خصوصی عدالت نے دو ملزمین کو پھانسی، ایک ملزم کو عمر قید اور دو دیگرملزمین کو باعزت بری کیا

ممبئی،12؍ستمب(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سال 2007ء میں حیدرآباد کے لمبنی پارک، دلسکھ نگر اور گوکل چاٹ مقامات پر ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے میں خصوصی عدالت کی جانب سے دو ملزمین کو پھانسی اور ایک ملزم کو عمر قید کی سزاء سنائے جانے کے بعد ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ممبئی میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ جمعیۃ علماء نچلی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریگی نیز اس تعلق سے دفاعی وکلاء سمیت دیگر سینئر وکلاء سے صلاح و مشورہ کیاجار ہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کل چراپلی سینٹرل جیل میں قائم خصوصی عدالت کے جج شرینواس نے ملزمین عنیق سید اور اکبراسماعیل چودھری کو پھانسی کی سزا جبکہ ملزم طارق انجم کو عمر قید کی سزاء سنائی تھی ۔اس سے قبل اس معاملہ کاسامنا کرہے دیگر ملزمین فاروق شرف الدین ترکش اور محمد صادق اسرار شیخ کو عدالت نا کافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر باعزت بری کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے۔

واضح رہے کہ 11؍سال پہلے حیدرآباد کے گوکل چاٹ بھنڈار اور لمبنی پارک میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے جس کے بعد تلنگانہ پولس کے کاؤنٹر انٹلی جینس شعبہ نے اس معاملے کی تحقیقات کی تھی نیز دوران سماعت 170؍ سرکاری گواہوں نے ملزمین کے خلاف عدالت میں گواہی دی تھی جبکہ سیکڑوں دستاویزات کو استغاثہ نے عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا تھا جبکہ دفاعی وکلاء نے گواہوں سے جرح کرنے کے ساتھ ساتھ عدالت میں ملزمین کے دفاع میں حتمی تحریری بحث بھی داخل کی تھی۔

اس معاملے میں تحقیقاتی دستوں نے ملزمین کو انڈین مجاہد ین نامی تنظیم کا رکن بتایا تھا اور تین علیحدہ علیحدہ چارج شیٹ داخل کی تھی جبکہ ایک دیگر ملزم طارق انجم کو متذکرہ ملزمین کو دہلی میں رہائش مہیا کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف علیحدہ مقدمہ چلا یا گیا جسے عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی۔ان دونوں جگہوں پر رونما ہونے والے بم دھماکوں میں کل 42؍ افراد ہلاک اور 50؍ دیگر زخمی ہو ئے تھے۔

اس معاملے کی مانیٹرنگ اور مقدمہ کی سماعت میں حصہ لینے والے جمعیۃ علماء کے وکیل انصار تنبولی نے بتایا کہ فیصلہ کی کاپی موصول ہونیکے بعد اس کا مطالعہ کیا جائے گا اور پھر اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی وکلاء نے ملزمین کے دفاع میں عدالت میں متعدد ثبوت وشواہد پیش کیئے لیکن عدالت نے اسے جزوی طور پر قبول کرتے ہوئے دو ملزمین کو باعزت بری کردیا اور تین کو قصور ٹہرایا ہے جس کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیاجائیگا ۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...