جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں تکمیل حفظ قرآن کریم کے جلسہ کا انعقاد؛ 26 طلبہ کو حافظ قرآن بننے کا شرف ہوا حاصل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th March 2019, 12:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16؍مارچ (ایس او نیوز)   جمعرات صبح 10 بجے جامعہ اسلامیہ کی مسجد میں امسال جامعہ اور اس کے جملہ مکاتب سے حافظ ہونے والوں کے اعزاز میں ایک خوبصورت محفل سجائی گئی جس میں سابق صدر شعبہ حفظ جامعہ اسلامیہ جناب حافظ کبیر الدین صاحب نے حفاظ کے حفظ کی تکمیل کرائی ،  اس موقع پر حفاظ کو گرانقدر انعامات سے بھی نوازا گیا۔

جلسہ کا آغاز قاری فہیم الدین بن حافظ کبیر الدین صاحب  کی خوش الحان تلاوت سے ہوا،  صیام رکن الدین نے بارگاہ رسالت میں گلہائے نعت پڑھی۔ اس موقع پر حفاظ کے حق میں طریف ابوحسینا نے منظوم تہنیتی کلام اپنی سریلی آواز میں پیش کیا جس میں انہیں مبارکبادی کے کلمات کے ساتھ زندگی بھر قرآن کی تلاوت کا معمول رکھنے اور قرآن سے تعلق رکھنے کی ترغیب دی گئی تھی۔ نیز دوران جلسہ  جناب ماہر القادری کی نظم قرآن کی فریاد عزیزی حسن ثابت نے پیش کی۔صدر شعبہ حفظ جامعہ اسلامیہ مولانا حافظ عمران صاحب اکرمی نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ مولانا حافظ عرفان صاحب ندوی نے قرآن مجید کی عظمت اور حفاظ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ ان کے  علاوہ مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی و دیگر علماء کرام نے اپنے اپنے تاثرات میں تمام حفاظ کو مبارکباد پیش  کرتے  ہوئے قرآن کریم کی تلاوت اور اس پر عمل کی ضرورت پر مفید نصائح سے نوازا۔ 

جلسہ میں ہر حافظ قرآن نے اپنی خوش الحان تلاوت سے سامعین کو محظوظ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ سابقہ کچھ سالوں سے جامعہ اسلامیہ سے عالمیت کی تکمیل اور دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو سے فضیلت کی تکمیل کے بعد حفظ قرآن مجید کے شوق میں طلبہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں داخلہ لیتے ہیں اور اپنی محنت کے اعتبار سے سال دو سال میں قرآن مجید کو اپنے سینوں میں محفوظ کرلیتے ہیں، اس تقریب میں ایسے پانچ طلبہ شامل رہے، جن کی نمائندگی کرتے ہوئے مولوی جساد ندوی بن عبدالقادر جیلانی سعدا نے اپنے احساسات کا اظہار کیا اور اس سلسلہ کو مزید جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ اس کے علاوہ حافظ قتادہ ابن مولانا طلحہ صاحب رکن الدین ندوی نے عالمیت کے ساتھ ساتھ فارغ اوقات میں اپنی والدہ کے پاس قرآن مجید کو حفظ کیا۔

صدر جامعہ مولانا محمد اقبال صاحب ملا ندوی کی دعا اور انعامات کے ساتھ قبل از ظہر جلسہ اختتام کو پہونچا۔ اس موقع پرکئی علماء  و ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...